پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو 20 مارچ کو چترال کا دورہ کریں گے۔ انجئیر فضل ربی جان

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری 20 مارچ 2022 بروز اتوار چترال کا ا یک روزہ دورہ کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی چترال لوئر کے صدر انجئیر فضل ربی جان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی چیرمین بلاول بھٹو 20 مارچ بروز اتوار دن ڈیڑھ بجے چترال پہنچیں گے اور دو گھنٹے چترال میں قیام کے بعد واپس روانہ ہون گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول چترال میں ہائی سکول پریڈ گراونڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے اور پپلز پارٹی کے امیداروں اور مقامی رہنماوں و کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔ فضل ربی جان نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی آمد کے سلسلے میں انتظامات جاری ہیں۔