چترال (نما یندہ چترال میل) رکن قومی اسمبلی چترال مولانا عبدالاکبر چترالی نے امیر جماعت اسلامی لوئر چترال اخونزادہ رحمت اللہ و نائب امیر جماعت اسلامی اپر چترال کی معیت میں چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے پر زور مطالبہ کیا ہے۔ کہ پیڈو کی نا اہلی کی وجہ سے اپر چترال کے عوام بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کی اذیت کا شکار ہیں۔ فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے مسئلہ حل کرکے عوام کو مصیبت سے نجات دلائی جائے۔ انہوں نے کہا۔ کہ پیسکو اور پیڈوکے درمیان بقایا جات کی آدائیگی کے تنازعے میں عوام اپر چترال کو سزا دی جارہی ہے۔ جو کہ کسی صورت درست نہیں۔ کیونکہ اپر چترال کیپیڈو صارفین نے اپنے بجلی کے بل ادا کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ پیڈو نے اپنے صارفین سے وصول شدہ رقم پیسکوکے بجلی کے معاوضے کے طور پر ادا نہیں کئے اس وجہ سے پیسکو اب اپر چترال کی بجلی منقطع کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔ جس میں عوام اپر چترل کا کوئی قصور نہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ پیسکو بجلی کے ساڑھے دس کروڑ یونٹ پیڈو کے اوپر واجب الادا ہیں۔ جن کی مجموعی مالیت پیڈو کے مطابق 45 کروڑ جبکہ پیسکو کے مطابق دو ارب روپے بنتے ہیں اب اس تنازعے میں عوام اپر چترا ل مفت میں پسے جارہے ہیں۔ جس کا فوری حل وزیر اعلی محمود خان ہی نکال سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر یہ مسئلہ سوات کا ہوتاتو کبھی کا حل ہو چکا ہوتا۔ چونکہ یہ چترال کا مسئلہ ہے۔ اس لئے اس پر توجہ نہیں دی جارہی۔ مولانا چترالی نے ایٹا ٹسٹ کیلئے چترال کے امیدواروں کو چکدرہ بلانے کی بھی پر زورمذ مت کی اور کہاکہ چترال کے سینکڑوں مردو خواتین امیدواروں کو ایک ایسے جگہ ٹسٹ کیلئے بلایا گیا ہے۔جہاں نہ رھنے کیلئے ہوٹلوں کی سہولت ہے۔ اور نہ آمدورفت کیلئے انتظامات موجود ہیں۔ اگر یہ ٹسٹ چترال میں رکھنا ممکن نہیں تھا۔ تو پشاور ہی میں رکھ لیتے۔ تاکہ امیدواروں کو چکدرہ سے بہتر سہولت مل سکتی تھی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فور ی طور پر چترال کے مرد خواتین امید واروں کے ایجو کیشن ڈ یپارٹمنٹ کے ہونے والے تمام ٹیسٹ ضلع چترال اپر اور لویر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر میں منعقد کئے جائیں جہاں ہال سمیت تمام سہولیات دستیاب ہیں۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



