چترال پولیس کے این ای ٹی اسٹاف نے دروش سے چترال چرس سمگلنگ ناکام بنا دی۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (محکم الدین) چترال پولیس کے این ای ٹی اسٹاف نے دروش سے چترال چرس سمگلنگ ناکام بنا دی۔ اور پرانا سبزی منڈی چترال میں عین اس وقت اسے گرفتار کیا۔ جب ملزم کلیم اللہ ولد اشرف ساکن دروش دوکلو گرام سے زائد چرس سمگل کررہاتھا۔ چترال میں ایک ہفتے کے دوران پولیس کی یہ دوسری کامیاب کاروائی ہے۔ اس سے قبل تین کلوگرام سے زائد چرس سمگل کرتے ہوئے لچیگرام دمیل ے تعلق رکھنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتارکیا تھا۔ چترال کے عوامی حلقوں نے پولیس کی مستعدی اور کامیاب چھاپے پر ان کی تعریف کی ہے۔ اور منشیات کے سمگلروں کے خلاف پولیس سے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ اور کہا ہے۔ کہ چترال شدید منشیات کی زد میں ہے۔ نوجوان طبقے کی زندگیوں میں زہر گھولنے کیلئے منشیات فروش مختلف حربے استعمال کر رہیہیں۔ جن کی روک تھام کیلئے پولیس کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔