چترال (نما یندہ چترال میل) پاکستان پیپلزپارٹی ملاکنڈڈویژن کے صدربخت بیدارخان،سابق وزیرخزانہ مظفرسید،صوبائی انفارمیشن سیکرٹری سلیم خان،ضلعی صدرانجینئرفضل ربی جان لوئرچترال اورضلعی صدرامیراللہ اپرچترال نے درجنوں پارٹی ورکرز کے ہمراہ اتوار کے روز چترال پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تبدیلی سرکار نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔مہنگائی اور ناروا ٹیکسوں کے تلے دبی قوم زندگی کی سانسین گن رہا ہے۔اس وقت عوام کی نظرین پیپلز پارٹی پر لگی ہوئی ہیں۔پیپلز پارٹی کے چئیرمیں بلاول بٹھو زارداری 27 فروری کے لانگ مارچ سے پہلے چترال کا دورہ کرے ۔ ذولفقار علی بٹھو اور بے نظیر بٹھو کو چترال کے لوگوں سے خصوصی محبت تھی۔چترال کے لوگ احسان فراموش نہیں اپنے محسنوں کو اب بھی یاد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والی بلدیاتی انتخابات میں چاروں تحصیلوں سے پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ تحصیل مستوج کے نظامت کے لئے امیر اللہ کا نام فائنل کر دیا گیا دیگر تین تحیصلوں کے ناظمین کے ناموں کا اعلان دس بارہ دنوں کے اندر کیا جائے گا اورتمام فیصلے ورکروزکے رائے کے مطابق کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے کھلے ہیں جو بھی ہم سے بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کرنا چاہے ویلکم کریں گے۔ایک سوال کے جواب انہوں نے کہاکہ شہزادہ پرویز کے لئے پی پی پی دروازے کھولے ہیں جوبھی شمولیت کریں ہم اُس کوخوش آمدیدکہتیہیں۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے چارتحصیلز سے کواُمیدوارورکروں سے مشاوارت کے بعد لائیں گے یہاں کے عوام تبدیلی سرکار،مذہبی جماعتوں سے مایوس ہوچکے ہیں۔ اب عوام کی نگائیں صرف پی پی پی کی طرف ہے موجودہ حکومت چترال کے گیس پلان اوردیگرپراجیکٹ ختم کرکے یہاں کے عوام کے ساتھ زیادتی کی ہے ۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخو ا چترال آئے تھے لوگ اُن کے جلسے میں نہیں جاتے تھے سرکاری ملازمین کوسبزباغ دیکھ کرفائروڈالانس 45سے بڑھاکر100روپے کرنے کااعلان کرتے ہوئے اپنے جلسے میں بیٹھ کربعدمیں وہ 800ہزارسے کم کرکے 5000 کردیاہے جوپی پی پی کے دورحکومت میں بڑھایاتھا۔انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت کم ہوئی لیکن پاکستان روزانہ کی بنیادوں پراضافہ کیاجاتاہے
تازہ ترین
- ہومتعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
- ہومخیبرپختونخوا حکومت نے رواں سال ترچ میر سال کے طور منانے اور چترال میں سالانہ ترچ میر فیسٹیول شروع کرنے کا اعلان
- ہومموجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر لوئر چترال میں موجود چائنیز ورکرز اور حساس مقامات کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے سلسلے میں خصوصی میٹنگ کا انعقاد
- ہومٹی بی کے عالمی دن کے مناسبت سے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال ضلع لوئرچترال میں ضلعی ٹی بی کنٹرول پروگرام اورایسوسی ایشن فارکمیونٹی ڈیویلپمنٹ (اے سی ڈی)کے زیرانتظام ایک آگاہی سمینار
- ہومبروغل میں شدید برفباری کے نتیجے میں غذائی قلت کے خطرے کو ٹالنے کے لئے لحہ محمود فاؤنڈیشن نے راشن پیکج سے بھری درجنوں گاڑیاں یارخون لشٹ کی طرف روانہ کردیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”یوم پاکستان کی تقریبات اور میرے آنسو“۔
- ہومقدرتی ماحول کی حفاظت کیلئے درختوں کی حفاظت کرنا اور پودے لگانا بہت ضروری ہے۔خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکاخیل کا جمعہ کے اجتماع سے خطاب
- ہومڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان نے ٹریفک قوانین سے متعلق اگاہی مہم کے ساتھ ساتھ عملدرآمد کا سلسلہ شروع کیا ہے.
- ہوم21 مارچ 2024 عالمی یوم جنگلات کے حوالے سے ہیڈ کوارٹر چترال سکاؤٹس میں شجرکاری مہم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد۔
- ہوموائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ صاحب کا ٹینیور مکمل ہونے کے موقع پر چترال یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (CUTA) کی جانب سے ان کے اعزاز میں الوداعی افطار ڈنر اور تقریب کا انعقاد کیا گیا