شھزادہ خالد پرویز کی پی پی پی میں شمولیت کے بارے میں اپنے تخفظات اور رائے کا اظہار پارٹی ورکرز ہی کریں گے۔ نظارولی شاہ انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی لویر چترال

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمایندہ چترال میل) انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی لویر چترال نظارولی شاہ نے بعض اخبارات اور سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ چکدرہ میں ہونے والے پی پی پی کے مٹینگ میں چترال میں بلدیاتی امیدواروں کی نامزدگی اور ایک سیاسی خاندان کے پی پی پی میں شمولیت کے بارے میں کوئی فیصلہ ہوا ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ صدر پی پی پی خیبرپختونخواہ نجم الدیں خان کی زیرصدارت اس اجلاس میں چترال کے لیے ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کہ اسی ہفتے چترال آ کر دروش،چترال اور بونی میں ورکرز کنونشن بلا کر ورکروں کے رائے کے مطابق ٹکٹوں کا فیصلہ کرینگے۔ شھزادہ خالد پرویز کی پی پی پی میں شمولیت کے بارے میں اپنے تخفظات اور رائے کا اظہار پارٹی ورکرز ہی کریں گے جن کا کہنا ہے کہ ان کے بڑے بھائی شہزادہ افتخار کی موجودگی میں ان کا پی پی پی جوائن کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی ایک جمہوری پارٹی ہے جس میں پاکستان کا ہر ایک شہری شمولیت اختیار کرسکتا ہے لیکن یہ شمولیت بغیر شرط کے ہونء چاہئے۔