چترال (نما یندہ چترال میل)مرکزی انجمن ترقی کھوارچترال نے بارسلونااسپین میں مقیم چترال کے خوبصوت وادی استاروتورکہوسے تعلق رکھنے والے ادب دوست شخصیت محمدنبی خان کی مالی تعاون سے ”بابائے کہوارشہزادہ حسام الملک کمال فن ایوارڈ2021کااہتمام کیا۔جسمیں چترال کے 28سینئر صاحب کتاب شعراء،ادباء کیساتھ گلوکاروں،افسانہ نگار،موسیقاروں،ستارنوازوں کوایوارڈسے نوازاگیا۔ایوارڈلینے والوں میں مرحوم غلام عمر،کرم الہی،حیدرزمان خان،محمدیوسف شہزاد،محمدشافی شفا،تاج محمدفگارمرحوم،صالح نظام صالح،صادق اللہ صادق محروم،ظفراللہ پرواز،میتارژاومحمدعلی،فضل الرحمن شاہد،غیرت الدین،قاضی عنایت جلیل غبر،بابوعبدالکریم،میرزہ علی جان اورشجاع الحق کے نام شامل ہے۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سابق تحصیل ناظم امیرخان میر،صدرمحفل معرو ف ماہرتعلیم مکرم شاہ،ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی اور،مرکزی انجمن ترقی کہوارچترال کے صدرشہزادہ تنویرالملک اوردیگرنے کہاکہ مرکزی انجمن ترقی کہوارچترال نے کہواروزبان وادب کی بے لوث خدمت کرنے والے سینئر ادبا، شعرا اور دانشوران کوایوارڈسے نوازنے کا اچھاسلسلہ شروع کیا ہے جس سے کھوار ادب کی بے لوث خدمت کرنے والے ان افراد کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی ہوگی۔ انہوں نے شاعراورادیب کا کام ہوتا ہے کہ اپنے قلم سے معاشرے میں جنم لینے والی برائیوں کے خلاف آواز بلندکریں اور اپنے تحریرکے ذریعے حقیقت پڑھنے والوں کے سامنے رکھیں اور اخلاقی قدروں کے معیارکوبلندکریں۔پروگرام کی دوسری نشست میں غیرطرحی محفل مشاعرہ کاانعقاد کیاگیا جس کی مہمان خصوصی صالح نظام صالح اورصدرمحفل(ر)پرنسپل مکرم شاہ تھے۔مرکزی انجمن ترقی کہوار کے صدرشہزادہ تنویرالملک،معروف شاعر کئی کتابوں کے مصنف محمدعرفان عرفان،چیئرمین شوکت علی،صالح الدین صالح اوردوسر یموجود تھے نظامت کی فرائض ولی زمان مسرور انجام دے رہے تھے اس غیرطرحی مشاعرے میں حسن بصری ہمراہی،سعیدالرحمان سعیدی،نقیب رانجہ،مطع الرحمان پاشاہ،زاہدافنان،سیدنذیرحسین شاہ نذیر،جاویداخترجواد،ظفراللہ ماہی،محمدسرورسرور،فداالرحمن فدا، شامل،ظہورالحق دانش،حفیظ اللہ امین،ثناء اللہ ثانی،محبوب الحق حقی،شہزادہ مبشرالملک مبشر،شیربڑانگ گداز،شاہد،محبوب حسین محبوب،معزالدین بہرم،ظفراللہ پرواز،ذاکرمحمدزخمی،افضل اللہ افضل،صالح نظام صالح،عنایت اللہ اسیر،حکیم ارشادحکیم،علاء الدین عرفی،حسین زین،حاجی اکبرحیات،سعادت حسین مخفی،شہزادہ فہم عزیز،سلیمان خان خاکی،یوسف فرہاد،فضل رحمان شاہد،اصغرعلی ساغر،سلیم الرحمن،عبداللہ شہاب،عتبارحسین حضرت،محمدشافی شفا،افسرعلی آباد،نواب خان دلکش اوردوسروں نے کلام پیش کئے۔آخرمیں مہمان خصوصی صالح نظام صالح،صدرمحفل مکرم شاہ مکرم اورسابق صدرمرکزی انجمن ترقی کہوارچترال یوسف شہزاد نے اظہارخیال کیا۔ا س محفل مشاعرہ میں نوجوانوں نے جوکلام پیش کئے قابل تعریف ہے شعر و ادب نے علم و آگہی کے طلب گاروں کو بہت کچھ عطا کیا۔
تازہ ترین
- ہومڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے دفتر میں مختلف آفات کے سبب فوت ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے
- ہوملویر چترال میں حفاظتی ٹیکے کا عالمی ہفتے کا آغاز آگہی واک سے کردیا گیا
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما
- سیاستتحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اسیسمنٹ کی تاریخ میں کم ازکم دس دن کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہا رکیا گیا
- ہومترال شہر اور مضافات کے سینکڑوں تندورمالکان نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کی علاقائی مشکلات اورحالات کو پیش نظر رکھ کر روٹی کا پرانا نرخ بحال کردے
- Uncategorizedداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔چارویلو رحمت ولی خان مر حوم
- ہومحالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے چترال سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غزالہ انجم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہالیان چترال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
- ہومحالیہ بارش اور برفبار ی کے نتیجے میں عوامی مشکلات کے بارے میں پارٹی کی ہائی کمان سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ ۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ
- ہوملویر چترال کے دروش ٹاؤن کے گاؤں شیشی آزوردام،حفیظ آباد، جزیر دوری میں کئی دنوں کی مسلسل بارش کی وجہ سے زمین سرک گئی جس کے نتیجے میں تین گھر وں سمیت ایک جامع مسجد مکمل طور پر مٹی تلے دب گئے