وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اج منگل کے روز چترال کا دورہ کریں گے.

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اج منگل کے روز چترال کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعلی چترال ائیر پورٹ کے قریب نو تعمیرشدہ گنکورینی پل اور چترال شندور روڈ کا او رچترال سپورٹس کمپلیکس افتتاح کریں گے جبکہ لائن ڈیپارٹمنٹ و پارٹی کارکنوں سے میٹنگ بھی کریں گے۔ بعد آزان چترال سنٹنیل ماڈل ہائی سکول سٹڈیم میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔