چترال(بشیرحسین آزاد) ایس آر ایس پی کی طرف سے پارٹریپ فاؤنڈیشن کے مالی معاؤنت سے نگر کے مقام پر جیب ایبل پل کی بحالی منصوبے کا افتتاح ڈپٹی کمشنر چترال حسن عابد اور کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل سمیع زمان خان نے جمعہ22اکتوبر کو کیا۔اس موقع پر ایس آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شہزادہ مسعود الملک، سابق چیف اکانومسٹ آف پاکستان ڈاکٹر پرویز طاہر،پروگرام منیجر انجینئر زاہدخان، ڈی کیو چترال سکاؤٹس میجر سعید، اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالحق، پاٹریپ پراجیکٹ کے منیجر محمد شاہ،معروف مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیت قاری جمال عبدالناصر،ممبر کے پی بار کونسل سید فرید جان، ڈی پی ایم انجینئر خادم اللہ، ڈی پی ایم طارق احمد اور علاقے کے عمائدین موجود تھے۔
پل کے مرمت اور بحالی کے کام کے افتتاح کے بعدتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل سمیع زمان خان نے کہا کہ چترال کے کونے کونے میں ایس آر ایس پی کی ترقیاتی اسکیموں سے یہ واضح ہواکہ ادارہ عوامی مفاد کے کاموں میں سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا حکومتی ادارے، افواج پاکستان اور غیر سرکاری ادارے سب ملکر عوام کی بہتری کے لئے کام کرتے ہیں، سب کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے عوام کے ساتھ ملکر کام کرنا ایس آر ایس پی کی بہت بڑی کاوش ہے جس پر ہم انکے مشکور ہیں۔ انہوں نے اپنی طرف ہر قسم تعاؤن کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب ملکرچترال کے مختلف مسائل کے حل کیلئے کوششیں کرینگے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چترال لوئر حسن عابد نے چترال میں مختلف نوعیت کے ترقیاتی منصوبے کرانے پر ایس آر ایس پی کی تعریف کی اور کہا کہ اس ادارے نے جملہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر پائیدار اور نمایاں منصوبے مکمل کئے جن کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچ رہا ہے جس کے لئے ادارہ خراج تحسین کا مستحق ہے۔ انہوں نے کہا ضلعی انتظامیہ ہر سطح پر SRSPکے ساتھ مکمل تعاؤن کر رہی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شہزادہ مسعود الملک نے کہا کہ انکی ترجیح ایسے منصوبوں پر ہے جس سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو فائدہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ نگر پل کے علاوہ اسی علاقے میں پٹے کے مقام پر پل بن رہا ہے اور ارسون روڈ کی تعمیر ہورہی ہے جس کا فائدہ ارسون ویلی، نگر اور نگر پٹے کے لوگوں کو ہوگا، ارسون کا دشوار گزار طویل راستہ کم ہو ۶ کلومیٹر رہ جائیگا۔ انہوں نے ان منصوبوں کے لئے فنڈ فراہم کرنے پر جرمن حکومت اور پاٹریپ فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار منصوبوں سے پسماندہ علاقوں میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
تقریب سے معروف مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیت قاری جما ل عبدالناصر نے خطاب کرتے ہوئے چترال میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے جاری کرنے پر ایس آر ایس پی اور ادارے کے سربراہ شہزادہ مسعودالملک کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی لینے اور عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے پر ڈپٹی کمشنر چترال حسن عابد اور کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کو شاندا ر الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
اس سے قبل پاٹریپ پراجیکٹ کے منیجر انجینئر خادم اللہ نے نگر پل بحالی کے منصوبے کی تفصیل سے آگاہ کیا۔
تازہ ترین
- ہومحالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے چترال سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غزالہ انجم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہالیان چترال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
- ہومحالیہ بارش اور برفبار ی کے نتیجے میں عوامی مشکلات کے بارے میں پارٹی کی ہائی کمان سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ ۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ
- ہوملویر چترال کے دروش ٹاؤن کے گاؤں شیشی آزوردام،حفیظ آباد، جزیر دوری میں کئی دنوں کی مسلسل بارش کی وجہ سے زمین سرک گئی جس کے نتیجے میں تین گھر وں سمیت ایک جامع مسجد مکمل طور پر مٹی تلے دب گئے
- ہومبارش کی وجہ سے مزید تین دن سکول بند رہیں گے۔ نوٹیفیکیشن جاری
- ہومچترال کے طول وعرض میں گزشتہ 24گھنٹو ں سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر دو افراد جان بحق ہوگئے اور کئی گھرمنہدم ہوگئے
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”شاہ خرچیاں سلامت ہیں”
- ہومافتخار شاہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال لوئر تعینات
- ہومجامعہ اسلامیہ بکرآباد چترال میں جلسہ دستار بندی و تقسیم انعامات کے پروگرام کا انعقاد
- ہومچترال کے معروف صوفی شاعر عبدالغنی خان المعروف دول ماما کو اتوار کے روز ان کے آبائی قبرستان گمبد بروز میں سپرد خاک کیا گیا