چترال (نما یندہ چترال میل) ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ عبدالغفور افریدی نے پیر کے روز زرگراندہ میں واقع چترال پولیس لائنز کی نئی کیمپس کا دورہ کیا اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید ترین سہولیات پر مبنی مختلف شعبہ جات کادورہ کیاجہاں پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سونیہ شمروز خان نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ڈرائیونگ لائسنس سمیت مختلف لائسنس اور سرٹیفیکیٹ کااجراء اور فارن رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ چترال آنے والے سیاحوں کو مکمل معلومات کی فراہمی تک رسائی کے لئے جدید خطوط پر انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ خواتین کے لئے الگ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں جہاں وہ اپنی شکایات کا اندراج کراسکیں گے۔ ریجنل پولیس افیسر نے اس موقع پر پولیس دربار بھی منعقد کیا جس میں پولیس اہلکاروں کے شکایات سن کر موقع پر احکامات بھی جاری کئے جبکہ پبلک ڈیلنگ کے دفاتر کو جدید ترین خطوط پر استوارکرنے پر انہوں نے ڈی پی او کی کاوشوں اور محنت کی تعریف کی۔ بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں میں توصیفی اسناد تقسیم کئے۔ انہوں نے نئی کیمپس کے احاطے میں دیودار کا پودا بھی لگایا۔ ڈی پی او اپرچترال ذولفقار تنولی، ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد، ڈی سی چترال لویر حسن عابد، اے سی چترال ثقلین سلیم بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں ریجنل پولیس افیسر عبدالغفور افریدی نے کہاکہ چترال کی مثالی امن امان میں پولیس اور یہاں کے امن پسند اور قانون کی مکمل پاسداری کرنے والے عوام دونوں کا حصہ ہے اور اس فضا کو جاری وساری رہنا چاہئے تاکہ یہاں سیاحت سمیت دوسرے سیکٹرز میں ترقی کا عمل آگے جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ہر دم چوکس اور ہوشیار رہنے کی بھی ضرورت ہے تاکہ اس پرامن علاقے کو سافٹ ٹارگٹ بنانے کا موقع کسی کو نہ مل سکے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس کو ہدایت کردی کہ علاقے میں مائننگ میں مصروف غیر ملکیوں کو مکمل سیکورٹی مہیاکرتے ہوئے ان کی سرگرمیوں پر بھی کڑی نظر رکھے تاکہ ان کے ذریعے کوئی یہاں تخریب کاری کے لئے راہیں ہموار نہ کرسکے اور کان کنی کے لئے ان کو حاصل دھماکہ خیز مواد کی اسٹاک کی روز مرہ استعمال کا درست حساب رکھا جائے تاکہ یہ کسی اورمقصد میں استعمال نہ ہو۔
تازہ ترین
- ہومتعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
- ہومخیبرپختونخوا حکومت نے رواں سال ترچ میر سال کے طور منانے اور چترال میں سالانہ ترچ میر فیسٹیول شروع کرنے کا اعلان
- ہومموجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر لوئر چترال میں موجود چائنیز ورکرز اور حساس مقامات کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے سلسلے میں خصوصی میٹنگ کا انعقاد
- ہومٹی بی کے عالمی دن کے مناسبت سے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال ضلع لوئرچترال میں ضلعی ٹی بی کنٹرول پروگرام اورایسوسی ایشن فارکمیونٹی ڈیویلپمنٹ (اے سی ڈی)کے زیرانتظام ایک آگاہی سمینار
- ہومبروغل میں شدید برفباری کے نتیجے میں غذائی قلت کے خطرے کو ٹالنے کے لئے لحہ محمود فاؤنڈیشن نے راشن پیکج سے بھری درجنوں گاڑیاں یارخون لشٹ کی طرف روانہ کردیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”یوم پاکستان کی تقریبات اور میرے آنسو“۔
- ہومقدرتی ماحول کی حفاظت کیلئے درختوں کی حفاظت کرنا اور پودے لگانا بہت ضروری ہے۔خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکاخیل کا جمعہ کے اجتماع سے خطاب
- ہومڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان نے ٹریفک قوانین سے متعلق اگاہی مہم کے ساتھ ساتھ عملدرآمد کا سلسلہ شروع کیا ہے.
- ہوم21 مارچ 2024 عالمی یوم جنگلات کے حوالے سے ہیڈ کوارٹر چترال سکاؤٹس میں شجرکاری مہم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد۔
- ہوموائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ صاحب کا ٹینیور مکمل ہونے کے موقع پر چترال یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (CUTA) کی جانب سے ان کے اعزاز میں الوداعی افطار ڈنر اور تقریب کا انعقاد کیا گیا