چترال گول نیشنل پارک کے زاربت نامی مقام پر جمعرات کو عصر کے وقت آگ لگ گئی جس کے شعلے چترال شہر سے آسانی دیکھے جاسکتے ہیں .

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نما یندہ چترال میل) چترال گول نیشنل پارک کے زاربت نامی مقام پر جمعرات کو عصر کے وقت آگ لگ گئی جس کے شعلے چترال شہر سے آسانی دیکھے جاسکتے ہیں۔ چترال شہر سے عینی شاہدین کے مطابق آگے شعلے ہر لمحہ بلند سے بلند تر اور اور اس کا احاطہ بڑھتا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ جنگل میں چڑھ اور دیودار کے درخت موجود ہیں جن میں آگ پکڑنے کی صلاحیت ذیادہ ہوتی ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن ذیادہ رقبے پر پھیل جانے کی وجہ سے آگ پر قابوپانے میں مشکل پیش آرہی ہیں۔