چترال(نمائندہ چترال میل)تجار یونین کے صدر شبیر احمد خان نے حبیب حسین مغل کی بطور عبوری صدر تقرری کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے اور وہ اب بھی صدر کے عہدے پر قائم ہیں اور ان کے میعاد مدت میں اب بھی دوسال باقی ہے اور عبوری کابینہ کا شوشہ چھوڑنے والے دراصل بازار میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ پیر کے روز چترال پریس کلب میں ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین حاجی عبدالجلیل، شیخ صلاح الدین، کفایت اللہ،حاجی شیر حکیم، اعجاز، احمد کریم، چارویلولطیف اللہ اورجنرل سیکرٹری سراج احمد جغوری کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عبوری کابینہ تشکیل دینے والوں کو تاجر برادری کی کوئی حمایت حاصل نہیں ہیکیونکہ یہ سب کو یاد ہے کہ خود حبیب حسین مغل تین مرتبہ پانچ پانچ سال کے لئے صدر بنا رہا جس کا ثبوت یہ ہے کہ 2013 سے 2018ئتک آخری مرتبہ وہ ہی صدر رہے اور اب وہ کس منہ سے تین سال مدت کی بات کررہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2016 میں ضلعی انتظامیہ کو مداخلت کی درخواست کرنے پر یہ طے ہوا تھاکہ آئندہ کابینہ کی مدت تین کی بجائے پانچ سال ہوگی جبکہ غیر معمولی حالات میں ایگزیکٹیو کمیٹی کو بھی یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ ایک کابینہ کی مدت کو دوسال کے لئے ایکسٹنشن دے دے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ عالمی وبائی صورت حال کے پیش نظر ایگزیکٹیو کمیٹی نے بھی اس کابینہ کو دو سال کی توسیع دے دی ہے لہذا حبیب حسین مغل کی کاروائی غیر آئینی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ تجار یونین کا ابھی تک کوئی متفقہ دستور یا آئین نہیں ہے اور موجودہ آئین اتالیق بازار میں ایک دکاندار کا مرتب کردہ ہے جس کا تاجر برادری کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ اس میں لکھے ہوئے قواعد وضوابط اور قوانین اس یونین پر لاگوہوسکتے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ اب تک ماضی کے تمام صدور نے پانچ پانچ سال کا ٹرم گزاری ہے تو ان کے لئے تین سال کسی بھی طور پرقابل قبول نہیں ہوسکتی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے تاہم واضح کردیاکہ وہ حبیب حسین مغل اور ان کے ٹولے کے چند افراد کے ساتھ نہیں بلکہ اصل حزب اختلاف کے ساتھ مل کر اس مسئلے پر بات کرنے کو تیار ہے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



