چترال (نما یندہ چترال میل) جمعہ کے روز عوامی نیشنل پارٹی تحصیل دروش کے زیر اہتمام آل پارٹیز تحصیل دروش کا جلسہ زیر صدارت جے یوآئی ضلعی سینئر نائب امیر قاری جمال عبدالناصر منعقد ہوا۔جلسے کا مقصد یک نکاتی ایجنڈا دروش،بروز اور چترال گیس پلانٹ کی گلگت بلتستان منتقل ہونے کے خلاف تھا۔جلسے میں آل پارٹیز تحصیل دروش کے سینکڑوں رہنماوں اور وورکروں نے شرکت کی۔اس احتجاجی عمل میں عوام دروش نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا۔احتجاجی جلسے میں حکومت کو خبردار کیا گیا کہ منظور شدہ گیس پلاٹ کو واپس چترال منتقل کیا جائے بصورت دیگر عوام دروش اگلا قدم اُٹھانے پر مجبور ہونگے۔جلسے سے اے این پی کے صوبائی نائب صدر خدیجہ بی بی،جے آئی ضلعی نائب امیر روئیداد خان،پی ٹی آئی تحصیل دروش صدر ارشاد مکرر،پی پی پی تحصیل دروش کے صدر ایڈوکیٹ عبدالحمید خان،مسلم لیگ (ن) تحصیل دروش جنرل سیکرٹری عمران الملک، صدر تحصیل دروش اے این پی عابد جان،اے این پی تحصیل دروش سینئر نائب صدرشان خان وردگ،جے آئی یوتھ صدر امیر شریف،سماجی کارکن صلاح الدین طوفان اور پی پی پی رہنماء شیر جوان نے خطاب کیا۔جلسہ صدر مجلس قاری جمال عبدالناصر کی دعائیہ کلمات کیساتھ اختتام پذیر ہوا۔
تازہ ترین
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔شراکت داری اور تر قی
- ہومپولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔پرستان قبل از اسلا م
- تعلیمیونیورسٹی آف چترال کی طرف سے بی ایس پروگرام کی فیسوں میں 57فیصد اضافے کے خلاف طلباء وطالبات سراپا احتجاج بن کر اسے انتہائی ظالمانہ قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں غربت اور بے روزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے
- ہوممادری زبانوں کے تحفظ اور ترقی کیلئے کام کرنے والا ادارہ فورم فار لینگویج انشیٹیوز کے زیر انتظام چترال میں ایک کثیراللسانی مہرکہ منعقد ہوا۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔ما ضی کا پشاور
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی