چترال لویر پولیس نے کرونا SOP,S پر مکمل عمل درامد اور اگاہی کے لئے ڈرائیوران اور مسا فرون میں face Mask تقسیم کر د ی۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ پو لیس افیسر چترال لویر عبد الحی PSP)) کی خصوصی ہدایات پر کرونا SOP,S پر مکمل عمل درامد اور اگاہی کے لئے چترال لویر پولیس گزشتہ ایک مہینے سے سر گرم عمل ہے اس سلسلے میں DSP ہیڈ کوارٹر عبد المظفر شاہ اور انچارچ ٹریفک وارڈن سب انسپکٹر ابرار احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جمعرات کے روز بکراباد پولیس چیک پوسٹ میں ڈرائیوران اور مسا فرون میں face Mask تقسیم کر د یے۔اس مو قع پر انہون نے ڈرئیوروں اور مسافروں کو حکومت کی طرف سے وضح کردہ SOP,S پر مکمل عمل درامد کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی۔چترال کی عوامی حلقوں نے چترال پولیس کی جانب سے کرونا کے حوالے سے کئے گئے حفا ظتی اقدامات کو سراہا ہے۔