شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ثقلین سلیم اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے بوزند تورکہو روڈ اور ار،سی،سی پل استارو تورکہو کا تفصیلی معائنہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

بونی (نما یندہ چترال میل) شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ثقلین سلیم اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے بوزند تورکہو روڈ اور ار،سی،سی پل استارو تورکہو کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس دوران متعلقہ انجنئیر انیس احمد نے زیر تعمیر پل اور روڈ کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی۔ انجنئیر کے بقول ابھی پل میں Girdersاور Pilecap بنانیکام جاری ہے اور ابھی تک5 Pilecapتیار کئے گئے ہیں اور چھٹے پر کام جاری ہے اور دو اور Pilecap بنانے ہیں۔اس طرح 3 Girders تیار ہوئے ہیں اور چوتھا Girder پربھی کام ہورہا ہے۔ اس میں تقریباً 20 دن لگیں گے۔اس کے بعد فرنٹ وال، کاؤنٹر فورٹ اور Stressing پر کام شروع ہوگا۔ ان کے مطابق پل پر کام تیزی سے جاری ہے اورتقریباً 2 مہینے میں اس کو مکمل کیا جائیگا۔ انہون نے مذید کہاکہ جہان تک استارو ایمرجنسی روڈ کا تعلق ہے اس کی صفائی کاکام ہوچکا ہے اور اس کی وسعت میں کچھ مسائل درپیش ہیں اور لینڈاونرز کام کرنے نہیں دیتیہیں اور معاوضہ مانگ رہے ہیں۔ جن لوگوں کے زمینوں سے ہوکے یہ راستہ گزرتا ہے ان لوگوں کے ساتھ ڈائیلاگ کرناضروری ہوگا۔ تاکہ اس کی وسعت کاکام بھی جلد شروع کیا جاسکے۔اس موقع پر علاقے کے کچھ عمائدین بھی موجود تھے اے،سی صاحب نے ان لوگوں کو باقاعدہ وفد کی شکل میں بذریعہ درخواست اے،سی آفس آنے کا مشورہ دیا تاکہ متعلقہ محکمہ اور لینڈ اونرز کی موجودگی میں تمام سٹیک ہولڈرزکے ساتھ باضابطہ طور پر ڈائیلاگ کیاجائے گا۔ اے،سی صاحب نے متعلقہ انجنئیر کو کام کی رفتار تیز کرنے اور برفباری سے قبل پل پر کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اے،سی صاحب نے متعلقہ ٹھیکیدار اور انجنئیر کو آگاہ کیا کہ کام کی رفتار اور معیار میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ علاقے کے لوگوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کی رفتار تیز کرنے کے ساتھ ساتھ کام کے معیار کو بھی ٹھیک کرنا ہوگا۔