سوشل ایمپکٹ اور محکمہ امور نوجوانان حکومت خیبر پختونخوا کی معاونت سے سیاحت کے شعبے میں نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے کاروبار مواقعوں پر دوروزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائند ہ چترال میل) سوشل ایمپکٹ اور محکمہ امور نوجوانان حکومت خیبر پختونخوا کی معاونت سے سیاحت کے شعبے میں نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے کاروبار مواقعوں پر دوروزہ تربیتی پروگرام چترال کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں چترال یونیورسٹی اور مقامی پوسٹ گریجویٹ کالجوں کے طلباء وطالبات شریک رہے۔ افتتاحی تقریب میں سوشل ایمپکٹ کے حفیظ خان نے کہاکہ محکمہ کھیل، سیاحت، امور نوجوانان اور ثقافت کا اولین مقصد نوجوانوں کے لئے ٹیکنالوجی کے ذریعے روزگار کے نئے مواقع پیداکرنا ہے اور اس کے ساتھ نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی، نیشنل پارکس کی تحفظ، ایکوٹورزم کی اہمیت اور ماحولیاتی تبدیلی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ چترال قدرتی حسن سے مالامال ضلع ہے جہاں ایسے سیاحتی مقامات موجود ہیں جوکہ اب تک سیاحوں کی نظر وں سے اوجھل ہیں جن کوپروموٹ کرنے سے یہاں نوجوانوں کو روزگارکے کئی مواقع پیدا ہوں گے۔ پروگرام کے پہلے روز پائیدار سیاحت کی ترقی اور اس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال پر تربیتی سیشن دئیے گئے جن میں شرکاء نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ تربیتی پروگرام کے دوسرے روز ایڈیشنل ڈی سی چترال عبدالولی خان مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ شہزادہ سراج الملک اور ٹورزم کے شعبے سے تعلق رکھنے والے دوسرے دانشور شریک ہوں گے۔