دادبیداد ۔۔۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔۔۔پا کستان اور اتحا د امت
پا کستان اور اتحا د امت
منفی، سنسنی خیز اور ہیجا ن انگیز خبروں کے شور غل میں ایک مثبت اور فر حت انگیز خبر تازہ ہوا کے جھونکے کی طرح بھلی معلوم ہو تی ہے سوشل اور الیکڑا نک میڈیا پر الزا مات اور جوا بی الزا مات کی بھر مار سے تنگ آکر اتحا د ملت کانفرنس میں شر کت کے لئے شہر کے بڑے ہال کے دروازے پر پہنچا تو اندر سینکڑوں کا مجمع تھا ایک بڑے دیوار پر تحریک آزادی کے مجا ہدین کی تصویر یں لگی ہوئی تھیں ایک دیوار پر بینر لگا تھا ”میں پا کستان ہو ں“ اندر قدم رکھتے ہی میں نے سوچا میں پا کستان ہو ں سٹیج پر اتحا د امت کا قدآدم بینر لگا ہواتھا چار گھنٹے کے پرو گرام میں 10شخصیات نے تقریریں کیں کسی کی گفتگو میں بھی الزام، دشنا م اور منفی پرو پگینڈا یا چیلینج اور دھمکی والی کوئی بات سننے میں نہیں آئی یہ پیر ہا رون علی گیلا نی کا فیضان نظر تھا یا ہدیتہُ الہادی والے مکتب کی کر امت تھی ہو سکتا ہے دونوں کے امتزاج سے یہ ما حول بنا ہو ہمارے ساتھ ہا ل سے با ہر آنے والے احباب نے دعا کی اے اللہ پورے ملک میں ایسا ما حول بنا دے اور ملک کے تما م مقررین کو، تما م واعظوں اورخطیبوں کو ایسی خوب صورت باتیں کہنے کی تو فیق عطا فر ما اے رب کریم تیری شان اور تیری قدرت کے لئے نا ممکن کچھ بھی نہیں جب ایک ہال میں گلگت، کوہستان، لاہور، پشاور اور چترال سے آئے ہوئے مختلف الخیال لو گ امن، محبت اور بھا ئی چارے کی باتیں کر سکتے ہیں تو پا کستان کے کسی بھی شہر میں محبت کی یہ باتیں ہو سکتی ہیں شرط یہ ہے کہ پیر ہارون علی گیلا نی کا سایہ سر پر ہو اور ہدیتہُ الہادی کا ما حول میسر ہو سید ثا قب اکبر نے دریا کو ایک کوزے میں بند کرنے والی بات کہی ہدیہ تحفے کو کہتے ہیں ہادی اللہ پا ک کے اسمائے صفات میں سے ایک نام ہے یہ عربی زباں کی تر کیب ہے اس کے معنی ہیں اللہ پا ک کا تحفہ یا خدا کا دیا ہوا عطیہ یا خدا کا بھیجا ہوا بڑا انعام جو پاکستان ہے ہمیں اپنے سوچ کے زاویے کو بدلنا ہے اپنی فکر کے افق کو وسعت دینی ہے یہ پا کستان ہے کہہ کر ہم اس عطیہ خدا وندی کو اپنے وجود سے الگ کوئی دوسری چیز سمجھتے ہیں جب میں پاکستان ہوں کہینگے تو اس خدا وندی عطیے کو اپنے وجود کے اندر بلکہ اپنے وجود کا حصہ خیال کرینگے ہمارے جن شیر دل جوا نوں اور افیسروں نے بھارت اور افغا نستان کی سر حدوں پر دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جا نیں وطن کی پا ک مٹی پر نچھا ور کیں ان میں ہر ایک یہی سمجھتا تھا کہ میں پا کستان ہوں اور یہ دعویٰ قربانی کا تقاضا کر تا ہے کانفرنس میں چترال اپر اور چترال لوئیر سے تحریک آزادی کے 12عظیم مجا ہدین کا انتخا ب کر کے ان کے ورثا کو نا مور اسلاف کے بعدا ز مر گ ایوارڈ اور اعزا زات دئیے گئے ان میں پہلا نام چترال مسلم لیگ کے صدر اعظم مولا نا نور شاہدین کا تھا جنہوں نے 1940ء سے 1953ء تک ریا ست چترال میں مسلم لیگ کی قیادت کی ایک اہم اور نما یاں نام عبیر ولی شاہ کا تھا جنہیں عرف عام میں ”ہندوستانی لال“ کہا جا تا تھا انہوں نے 1930ء سے 1947تک 17سال ممبئی، دہلی اور انبالہ میں گذارے جلیا نوالہ باغ میں خا کسار وں پر فرنگی فوج کی فائرنگ کے وقت وہ جلسے میں مو جود تھے بڑھا پے میں بھی ان کا جذبہ جواں تھا 82سال کی عمر میں بھی خا کسار کی وردی پہن کر بیلچہ ہاتھ میں لئے چپ راست، چپ راست کی صدا لگاتے ہوئے سڑک پر مارچ کر کے پرانی یا دوں کو تازہ کرتے تھے جن مر حومین کے نام پر اعزا زات دیئے گئے ان میں قادر نواز خان، سیف اللہ جان لال، قاضی صاحب نظام، مو لا نا صاحب الزمان، چارویلوصاحب نگین، صوبیدار جلا ل الدین، شیر میدان لال، سالار رحمت الدین اور اتا لیق سر فراز شاہ بھی شا مل تھے حا لیہ سیلاب اور قدرتی آفات کے مواقع پر عوام کی بے لوث خد مت کے لئے الخدمت فاونڈیشن کے صدر نوید احمد بیگ اور ممتاز عالم دین قاری فیض اللہ چترالی کو خصو صی ایوارڈ سے نوازا گیا اس مو قع پر اپنے خطاب میں مہمان خصو صی گلگت بلتستان کے وزیر عشر،زکوۃ و جنگلی حیات مو لانا سید سرور شاہ نے کہا کہ اتحا د امت پا کستان کا مشن ہے کیونکہ پا کستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا اسلا می دنیا کا پہلا ایٹمی ملک ہے پاکستان کی مسلح افواج پر پوری ملت اسلا میہ فخر کرتی ہے اس لئے ہم اپنے ملک کو امن بھا ئی چارہ اور خوش حا لی کا گہوارہ بنا کر ملت اسلا میہ کے لئیے مثال قائم کر سکتے ہیں دیگر مقررین میں جما عت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیا قت بلوچ، نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے شاہد رشید، ہدیۃ الہا دی کے مو لا نا محمد الیاس، حسین احمد، نصرت الٰہی، علی اکبر قاضی، رضیت بااللہ اور پیر ہارون گیلا نی شامل تھے مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ فرنگی استعمار کے خلاف آزادی کی تحریک میں ہمارے اسلاف نے مسلک، فرقہ، نسل، زبان اورعلا قائی امتیاز کو مٹا کر یک جہتی کا مظا ہرہ کیا تھا آج بھی وطن کے دشمنوں کو شکست دینے کے لئے ہمیں ایک بار پھر اُسی جذبے کا مظا ہرہ کرنا چاہئیے جیسا کہ علا مہ اقبال نے کہا ؎
تمیز رنگ و بو برما حرام است
کہ ما پرور دہ یک نو بہاریم
تازہ ترین
- ہومپاکستان اسٹیٹ آئل ڈپو لوئر چترال میں موک ایکسرسائز عمل میں لایا گیا
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی جانب سے سٹی بازار چترال میں غلط پارکنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز
- مضامیناولاد کی تربیت اور صحبتِ بد سے بچاؤ: قرآن و سنت کی روشنی میں۔۔بشیر حسین آزاد
- مضامینرشوت: ایک سماجی کینسر اور شرعی نقطہ نظر۔۔۔بشیر حسین آزاد۔
- مضامینعالمی بحران اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں: صبر و تحمل کی ضرورت۔۔ تحریر بشیر حسین آزاد
- ہومچترال: سال 2026 کے لیے صدقہ فطر کے ریٹس کا اعلان،کم از کم شرح 240 روپے مقرر
- مضامینحرصِ مال اور رشتوں کا زوال: اسلامی تعلیمات کی روشنی میں۔۔بشیر حسین آزاد۔۔
- ہومچترال کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے افغانستان کی طالبان حکومت کی حالیہ سرحدی جارحیت اور بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف چترال شہر میں ایک عظیم الشان احتجاجی جلوس نکالا
- ہوم*ضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول لوئر چترال کا آٹھواں بیچ کامیابی کے ساتھ مکمل


