شاہ عدنان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج کا اپر چترال کے تعلیمی اداروں کے سربراہان اور طالبعلموں سے ملاقات۔تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس سے متعلق SOPs کی عملدرآمد کو تسلی بخش پایا۔

Print Friendly, PDF & Email

بونی (نما یندہ چترال میل) شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس سے متعلق صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں گزشتہ روزشاہ عدنان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے ڈان کالج پرواک اپر چترال اور کمیونٹی ماڈل سکول اینڈ کالج پرواک کا دورہ کیااور تعلیمی اداروں کے سربراہان اور طالبعلموں سے ملاقات کی۔ دونون تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس سے متعلق SOPs کی عملدرآمد کو تسلی بخش پایا۔ مذید برآں انہون نے دونون تعلیمی اداروں کے فیکلٹی ممبرز اور طالب علموں کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے سے متعلق احتیاطیں تدابیر اپنانے کے لئے زور دیا۔ انہوں نے جملہ اساتذہ و طالبعلموں کو ماسک اور سنیٹائزرکا استعمال یقینی بنانے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حوالے سے بھی سخت ترین احکامات صادر کیے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے اثرات موجود ہیں اور اپر چترال میں روز بروز کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس لئے یہ ہم سب پر لازم ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے حوالے سے حکومت کی طرف سے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔