بونی (نما یندہ چترال میل) تحریک حقوق عوام اپر چترال کی ایک اہم میٹنگ آج مختار لال ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں اپر چترال کے تمام علاقوں سے تحریک حقوق کے عہدہ داروں اور کارکنان نے شرکت کی۔ میٹنگ تحریک حقوق عوام کے مرکزی کابینہ کی تنظیم نو کے سلسلے میں تھا جس کیلئے متفقہ طور پر 13 اکتوبر کی تاریخ رکھی گئی جس میں تحریک کے تمام ممبران شرکت کرینگے اور موجودہ صدر جناب مختار لال کے ہاں نئے عہدیداروں کا تقرر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں علاقے کے مختلف مسائل زیرِ بحث آئے۔ سب سے پہلے چترال ڈویلپمنٹ موومنٹ کے نام سے پورے چترال میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے ایڈوکیٹ وقاص کی طرف سے جو تحریک شروغ کی گئی ہے تحریک حقوق عوام اپر چترال کی جانب سے اس تحریک کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کی 11 اکتوبر کے میٹنگ میں تحریک کے تمام نمائندگان شرکت کرینگے اور ان کے ساتھ ملکر اس تحریک کو آگے بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔ اس کے علاوہ لینڈ سیٹلمنٹ کے حوالے سے بھی 10 اکتوبر کو ایک میٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا جس میں اپر چترال کے تمام علاقوں کے معززین کو دعوت دی گئی۔ اس میٹنگ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا۔ اپر چترال کے بجلی کے حوالے سے بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی اور شرکاء نے اپر چترال گرڈ اسٹیشن پر کام شروغ نہ ہونے پر شدید غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اہم۔این۔اے جناب عبدالاکبر نے یقین دہانی کاروائی تھی کہ مزکورہ پروجیکٹ کے لئے 15 کروڑ روپے ریلیز ہوچکے ہیں لیکن 3 ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود کام شروع نہیں ہوسکا۔ اس حوالے سے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ مزکورہ پروجیکٹ پر جلد از جلد کام شروغ کیا جائے۔ مزید یہ کہ ریشن پاور ہاؤس پر کام کی رفتار تیز کرکے آنے والی سردیوں میں بجلی کی فراہمی شروع کی جائے اور سردیوں میں گولین گول پاور ہاؤس سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ابھی سے اقدامات کیے جائیں تاکہ پچھلے سال کی طرح امسال بھی اپر چترال کے عوام بجلی سے محروم نہ رہ جائے۔ شرکاء نے متعلقہ اداروں اور مجاز افسران سے مندرجہ بالا مسائل کے حل کیلئے مثبت اور فوری کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس طرح یہ میٹنگ اپنے اختتام کو پہنچی۔
تازہ ترین
- ہومڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے دفتر میں مختلف آفات کے سبب فوت ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے
- ہوملویر چترال میں حفاظتی ٹیکے کا عالمی ہفتے کا آغاز آگہی واک سے کردیا گیا
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما
- سیاستتحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اسیسمنٹ کی تاریخ میں کم ازکم دس دن کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہا رکیا گیا
- ہومترال شہر اور مضافات کے سینکڑوں تندورمالکان نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کی علاقائی مشکلات اورحالات کو پیش نظر رکھ کر روٹی کا پرانا نرخ بحال کردے
- Uncategorizedداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔چارویلو رحمت ولی خان مر حوم
- ہومحالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے چترال سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غزالہ انجم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہالیان چترال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
- ہومحالیہ بارش اور برفبار ی کے نتیجے میں عوامی مشکلات کے بارے میں پارٹی کی ہائی کمان سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ ۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ
- ہوملویر چترال کے دروش ٹاؤن کے گاؤں شیشی آزوردام،حفیظ آباد، جزیر دوری میں کئی دنوں کی مسلسل بارش کی وجہ سے زمین سرک گئی جس کے نتیجے میں تین گھر وں سمیت ایک جامع مسجد مکمل طور پر مٹی تلے دب گئے