چترال (نمائندہ چترا ل میل) چترال میں اپنی نوعیت کی ان لائن بزنس سروس کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے تحت انزاوے (ANZAWE)کے نام پر ایپ کے ذریعے چترال شہر اور ضلعے کے اندر ہوم ڈلیوری سروس شروع کیا جارہا ہے جس میں کسی بھی وقت اپنے گھر بیٹھے موبائل ایپس کے ذریعے بکنگ کی جاسکتی ہے۔ جمعرات کے روز شاہی قلعہ روڈ میں واقع دفتر کی افتتاحی تقریب میں سابق ضلع ناظم مغفر ت شاہ مہمان خصوصی تھے جس نے فیتہ کاٹ کردفتر کا باضابطہ افتتاح کیا۔ ان لائن سروس کے سربراہ انجینئر زیب بن سجاد نے کہاکہ اس سروس سے کسی بھی وقت استفادہ گھر میں ہی بیٹھ کیا جاسکتا ہے اور کسی بھی مطلوبہ شئے کو بازار سے منگوایا جاسکتا ہے جبکہ چترال کے مختلف مصنوعات بشمول ڈرائی فروٹ اور وولن پراڈکٹ بھی ان لائن مارکیٹنگ کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ رفتہ رفتہ اس سروس کے دائرہ کارکو بڑہایا جائے گااور چترال میں ای کامرس کو رواج دیا جائے گاجوکہ جدید دور کا تقاضا ہے۔ اس موقع پر سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ نے اس سروس کو چترال کے لئے نیگ شگون قرار دیتے ہوئے کہاکہ نئے دور اور اس کے ضروریات اور تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکر ترقی کا خواب دیکھاجاسکتا ہے اوراس سروس کے شروع کرنے والوں کے جذبے کی داد دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے علاقے کے جوانوں کے لئے ایک مثال قائم کردی ہے اور انہیں ترقی کے ایک نئے راستے سے روشناس کیا ہے۔ انہوں نے ٹورزم کے شعبے کو بھی ای کامرس کے ذریعے ترقی دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ چترا ل میں کاروبار کا سب سے ذیادہ پوٹنشل ٹورزم کے شعبے میں موجود ہے اور اس سے کماحقہُ استفادہ کے لئے اس جدیدترین سہولت کو بروئے کار لانا وقت کا تقاضا اور پکار ہے۔ ویلج کونسل جوغور کے ناظم سجاد احمد خان، ویلج کونسل خورکشاندہ کے سابق ناظم، ٹائیگر فورس کے ضلعی صدر حیات الرحمن اور مختلف کاروباری شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے اس جدید سروس کی اجراء پر مسرت کا اظہا رکیا۔
تازہ ترین
- ہوماپر چترال کے علاقہ میراگرام نمبر 1 میں ایک شادی شدہ خاتون نے اپنے کمرے میں گلے میں دوپٹہ ڈال کرخودکشئ کر لی
- مضامینداد بیداد۔۔فلسفی اور قانون دان۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔خاک میں کیا صورتیں۔۔۔
- ہومچترال کے معروف سماجی شخصیت عظمت عیسی سابق پبلک پراسیکیوٹر انتقال کر گئے
- ہوماپر چترال کے ضلعی ہیڈ کوارٹرزبونی میں مستوج اور موڑکھو تورکھو کے تحصیل چیرمینوں اور ضلع بھر کے 39ویلج کونسلو ں کے چیرمینوں اورمخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے خواتین اور کسان کونسلروں نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے صوبائی حکومت کو آخری الٹی میٹم دی ہے
- ہومبیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے، ڈپٹی کمشنر اپر اور لوئر چترال تبدیل، عبد الاکرم ڈپٹی کمشنر کوہاٹ تعینات
- ہومصوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر اضافہ کرنے جا رہے ہیں۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
- ہوممہتر چترال اور لویر چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن فاتح الملک علی ناصرکو صوبائی حکومت نے لویر چترال کی ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی (ڈیڈاک) کا چیرمین مقرر کردیا
- ہومہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے تحت منتحب اضلاع میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے انقلابی اقدامات جاری ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی
- ہومایم این اے عبد اللطیف کی چیرمین این ایچ اے سے ملاقات، ریشن کے مقام پر چترال شندور روڈ کو بچانے کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی