اپر چترال کےانتظامی آفیسران سیلاب سے متاثرہ علاقہ ریشن کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین کے نقصانات اور تباہ شدہ انفراسٹرکچرز کا تفصیلی جائزہ لیا

Print Friendly, PDF & Email

اپر چترال ( نمائندہ چترال میل )آج مورخہ 04/09/2020 کو جناب شاہ سعود صاحب ڈپٹی کمشنر اپر چترال بہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال،محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراپر چترال، محمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اور دیگر انتظامی آفیسران کے ساتھ سیلاب سے متاثرہ علاقہ ریشن کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین کے نقصانات اور تباہ شدہ انفراسٹرکچرز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ متاثرین کے نقصانات کا تصدیقی عمل مکمل ہو چکا ہے اور متاثرین کو معاوضہ جات کی ادائیگی بھی کل تک کیا جائے گا۔علاقہ ریشن میں اپر اور لوئر چترال کو ملانے والا تباہ شدہ پل کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ مذکورہ جگہے میں سٹیل پل لگانے کے لئے آرمی کی طرف سے ٹیکنیکل ایکسپرٹ پہنچ چکے ہیں اورسٹیل پل کی روانگی کی گئی ہے اور اگلے کچھ گھنٹوں کے اندر اندر ریشن پہنچا دیں گے۔ اس طرح اس کی تنصیب کا عمل بھی فوری طور پر شروع ہوگا۔ سیلاب سے متاثرہ علاقہ ریشن میں پینے کے پانی کا نظام بھی درہم برہم ہو چکا تھا جس کو بھی پبلک ہیلتھ اینڈ انجنئیرنگ ڈویژن اپر چترال کے زریعے بحال کیا گیا۔