( چترال میل رپور ٹ )مہمان نوازی اور رہائش
متعلقہ عمارت کے داخلے پر نمایاں مقام پر کروناوائرس کے خلاف بنیادی حفاظتی اقدامات کے طورپر ان ایس او پیز پر عمل درآمد، تمام گاہگوں اور ملازمین کے لئے لازمی ہوگا۔
تمام ملازمین کے لئے ماسک اور دستانوں کا استعمال ضروری ہوگا۔
متعلقہ عمارت میں داخلے پرٹمپریچر چیک کو یقینی بنایا جائے گا۔
ہوٹلز کے احاطے میں ماسک کے بغیر کسی کو (بشمول بچوں کے) داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سماجی فاصلے کو برقراررکھنے کے لئے استقبالیے کے حکام پر فرش پر نشان لگانے (مارکنگ) کو یقینی بنایا جائے گا۔
مہمانوں کے استعمال کے لئے سینیٹائزرز رکھے جائیں گے۔
فرش، لفٹ بٹن اور دیگر جگہوں کوجراثیم کش ادویات سے باقاعدگی سے سپرے کیا جائے گا۔
سینی ٹیشن سے متعلق طریقوں سے عملے اور گاہگوں کو آگاہ کرکے ان سے دستخط لئے جائیں گے۔
تمام کمروں اور دیگر ٹچ پوائنٹس کو سینی ٹائزڈ کئے جانے سے متعلق ایک تازہ ترین چیک لسٹ روزانہ تیار کرکے تمایاں مقام پر رکھی جائے گی۔
کمرے کی لیینن روزانہ تبدیل کی جائیں گے۔
ریسٹورنٹس میں ڈسپوزیبل پلیٹیں وغیرہ اور نپکن استعمال کی جائیں گی۔
چالو باورچی خانوں کو باقاعدہ وقفوں میں لازمی طورپر جراثیم سے پاک (سینی ٹائزڈ) کیا جائے گا۔
ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کی انتظامیہ کی جانب سے عملے کو تمام ایس او پیز سے متعلق لازمی طورپر اچھی تربیت دی جائے گی۔ جب کہ سڑک کنارے تمام فوڈسٹالز /چھپر ہوٹلز اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ تمام ملازمین ماسک پہنیں اور ہاتھ دھونے کے لئے صاف پانی اور صابن دستیاب ہو۔
اس امر کو یقینی بنایا جائے برتن اور اشیاء کو صاف پانی اور صابن سے ہر استعمال کے بعددھویا جائے
سڑک کنارے کھوکھا جات، اس امر کو یقینی بنائیں کہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے مقررہ صفائی ستھرائی کے معیار کو برقرار رکھا جائے۔
مقامی حکام کی جانب سے مخصوص پوائنٹس پر سیاحوں کی حفاظت کے لئے تمام حفاظتی اقدامات پر مبنی ہدایات کا کتابچہ سیاحوں کو فراہم کیا جائے گا۔
ہوٹلز اوردیگر رہائشی سہولیات،سیاحوں کو سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے کیلئے ہوٹل چھوڑنے سے پہلے معلوماتی کتابچہ فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔
ٹورآپریٹرز/ٹورگائیڈز/ ٹریول ایجنٹس
صوبائی اور مقامی صحت کے حکام کی جانب سے مختلف مقامات پر عائد کی گئی صحت یا سفری ہدایات ایڈوائزری کے معائنے
ہر سیاح کو ایس او پیز کا خلاصہ فراہم کیا جائے گا۔
بھیڑ سے بچنے کے لئے سیاحوں کے گروپ سائز کے مطابق بہتر ٹرانسپورٹ کے ذریعے گروپس میں سفر کے انتظامات
حکام کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ فوڈ سیفٹی اور صفائی کے حوالے سے سیاحوں کے لئے کتابچے کی تیاری۔
عجائب گھر اور آثار قدیمہ کے مقامات
وزیٹرز کے لئے مخصوص اوقات کا اعلان کیا جائیگا۔جس کو نمایاں مقامات پر آویزاں کیا جائے گا۔
سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔
براہ راست رابطے سے بچنے کے لئے آن لائن ٹکٹنگ کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔
ہر ہیریٹج سائٹ/ میوزیم کے داخلی راستے پر ٹمپریچر چیک کرنے کے ساتھ سیاحوں کو ماسک اوردستانے کی فراہمی کی جائے گی۔
سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لئے ہیرٹیج سائٹس/ میوزیم کے فرش پر مارکنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین
- ہوم1 کلو 265 گرام چرس برآمد۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔ “ڈر لگتا ہے “
- ہوم6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے لوئر چترال پولیس لائن میں خصوصی پروگرام کا انعقاد۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”اساتذہ کا گل دستہ ایبٹ آباد میں “۔
- ہومکوغذی کے مقام پر حادثہ،، ایک شخص جاں بحق،، مزید تفصیلات ۔۔۔
- ہوممحکمہ تعلیم کی جانب سے ای-ٹرانسفر پالیسی کا باقائدہ اجرا کر دیا گیا۔
- ہومآل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین سب ڈویژن چترال کی طرف سے پیسکو ملازمین سانحہ صوابی کے خلاف چترال پریس کلب میں احتجاج ریکارڈ، بھرپور الفاظ میں مذمت
- ہومدیانتداری اور ایمانداری کی اعلی مثال قائم کرنے والے نوجوان کو لوئر چترال پولیس کی جانب سے تعریفی اسناد.
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاویدحیات۔۔۔۔۔شیر علی خان درانی۔۔شاعر خوش مزاج۔
- ہومماں و دودھ کی افادیت کے حوالے سے عالمی مہینے کی مناسبت سے چترال لوئر میں سیمنار و آگاہی واک کا اہتمام۔