شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں قانونی لوازمات پوری نہ کرنے کی وجہ سے مذکورہ پیٹرول پمپ سے پیٹرول اور ڈیزل کے structure ہٹادییگئے۔

Print Friendly, PDF & Email

اپر چترال ( نمائندہ چترال میل )صوبائی حکومت کی طرف سے غیر قانونی فلینگ اسٹیشز/ پمپس کو سیل کرنے کے حوالے سے احکامات صادر ہونے پر بونی کے ایک فلینگ اسٹیشن کو بے غیر این،او،سی کے پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے پر سیل کردیاگیا تھا اور مزکورہ پیٹرول پمپ مالک کو قانونی لوازمات پوری کرنے اور این،او،سی حاصل کرنے کے سلسلے میں کہا گیا تھا مگر آٹھ مہینے گزرنے کے باوجود وہ نہ این،او،سی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا اور نہ قانونی لوازمات پوری کر سکا۔ لہزا آج مورخہ 20/8/2020 کو شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں معظم خان AAC مستوج بہمراہ مس شگفتہ سرور اور ریاض احمد AC-UTS نے مذکورہ پیٹرول پمپ کا دورہ کیا اوراندر میعاد قانونی لوازمات پوری نہ کرنے کی وجہ سے مذکورہ پیٹرول پمپ سے پیٹرول اور ڈیزل کے structure ہٹادییگئے۔