واجبات کی عدم آدائیگی مزدوروں اور دکانداروں کا شاگرام میں ایس آر ایس پی اور ٹھیکہ دارکے خلاف بھوک ہرتال شروع

Print Friendly, PDF & Email

اپر چترال (نمائندہ چترال میل ) ایس آر ایس اور انتظا میہ کے خلاف واجبات کی عدم آدائیگی پرگذشتہ روز تور کہو شا گرام میں GHSSکے سامنے مزودوروں اور دکا ن داروں نے بھوک ہڑ تال شروع کردی ہے بھوک ہڑ تا لی کیمپ میں علاقے کے عما ئدین سابق کونسلرز اور نا ظمین نے شرکت کی۔بھوک ہڑ تال میں بیٹھے ہوئے افراد کا کہنا تھا ہائیرسیکنڈری سکول کے پورشن میں کام کیا تھا جس کے لئے ہم نے مختلف دکاندوروں سے سامان لیا تھا،گاڑیاں اس میں استعمال میں ہوئی اور مزدروں کی اجرت بھی ادا کرنی ہے اس سلسلے میں ہم نے بار بار متعلقہ انتظا میہ،ٹھیکہ دار اور ایس آر ایس پی کے آر پی ایم شہزادہ مسعود اور دیگر اسٹاف کو ان واجبات کے حوالے سے آگا ہ کر چکے ہیں۔تاہم مختلف حیلے بہانوں سے ہمیں ٹر خایا جا رہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ایک سال کا عرصہ گزر نے کے باؤ جود ابھی تک ہمیں ہماری اُجرت نہیں ملی ہے اور مختلف دوکانداروں کے بھی بقایا جا ت ان پر واجب اداہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے روز گار ٹھپ ہو چکے ہیں ما لی مشکلات درپیش ہیں اس لئے ہمیں ہماری مزدوری جو کہ مذکورہ افراد پربقایا ہیں فوراًادا کی جائے جب تک ہمارے بقا یا جات ادا نہیں کی جائیگی تو بھوک ہڑ تال جا ری رہی گی۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال، اے سی ہیڈ کوار ٹر بو نی، ایس آر ایس پی کے زمہ داروں اور دیگر ذمہ داران سے مطا لبہ کیا ہے کہ نو ٹس لیکر ہمارا مسئلہ حل کریں ورنہ کشیدہ حالت کی تمام تر زمہ داری متعلقہ زمہ داروں پر عائد ہو گی