چترال(شہریار بیگ سے) پاک آفغان بارڈر پر واقع ارندو لشٹ کی رہائشی کوہ برادری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیت محمد علی خان نے پریس کلب چترال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارندو لشٹ میں بسنے والے تقریباً 80گھرانوں پر مشتمل کوہ آبادی موجودہ دور میں زندگی کی بنیا دی سہولتوں سے محروم ہیں۔ریاستی دور میں کوہ برادری کو ایک خاص مقصد کے تحت ارندو لشٹ میں آباد کیا گیا تھا۔ریاستی دور کے خاتمے کے ساتھ ہی ہماری طرف سے توجہ ہٹا دی گئی جس کے بعد کوہ برادری کے مشکلات میں اضافہ ہوتا رہا اور کوہ برادری ہمیشہ حکومتی امدادی پکیجز سے محروم رہا۔حکومت کی طرف سے دی جانے والی سولر سسٹم کی سہولت سے کوہ برادری محروم رہا۔ارندو لشٹ کے عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں پائپ لائن بچھاتے وقت ٹھیکہ دار کام ادھورا چھوڑ کر چلا گیا۔کھلے نالوں کا الودہ پانی پینے سے آئے روز علاقے میں مختلف قسم کی بیماریاں پھیلتی ہیں۔جبکہ بیماروں کو دروش ہسپتال لاتے ہوئے کئی مقامات میرکھنی،دامیڑ،گودی بار،لنگور بٹ اور ارندو پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے خصوصاً تشویشناک مریض کو بھی رات کے وقت ہم کہیں نہیں لے جا سکتے ہیں۔اُنہوں نے ارندو لشٹ کے کوہ برادری کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان آرمی چیف جنرل باجوہ اور کور کمانڈر پشاور سے اپیل کی کہ ارندو میں بسنے والے کوہ برادری کے مشکلات پر توجہ دی جائے اس برادری نے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں سچے پاکستانی اور محب وطن لوگ ہیں۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ




