چترال(نمائندہ چترال میل) ملک کے دیگر حصوں کی طرح 4 اگست کو ضلع لوئر چترال میں بھی یوم شہدا منایا گیا۔ کووڈ 19سے بچاؤ کے لئے جاری کردہ حکومتی ایس او پیز کی مکمل پابندی کرتے ہوئے ان تقریبات کا آغاز صبح شہدا کے ایصال ثواب کے لیے جامہ مسجد پولیس لائن لوئر چترال میں قرآن خوانی سے ہوا۔ بعدازاں ڈی پی او ضلع لوئر چترال عبدالحئی خان (پی ایس پی) اور ڈی ا یس پی ہیڈ کوارٹر ظفر خان نے شہدا کے قبروں پر سلامی دی اور پھو لوں کی چادریں چڑہا نے کے بعد انہوں نے شہدا کے ورثا ء کے ہمراہ پولیس لائن میں قائم یادگار شہدا پر سلامی دی پھول چڑھائے اور دعا کی۔ اس موقع پر بلڈ ڈ و نیشن کیمپ کابھی اہتمام کیا گیا تھا جس کا انہوں نے دورہ کیا۔اس موقع پر ایک پر وقار تقریب میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔جس میں سول سو سائٹی،پریس کلب کے صدر و ممبراور تجار یونین کے صدر اور ممبران شہدا کے ور ثا ء اور پولیس افسران نے شرکت کی اور شہدا کے و ر ثا میں گفٹ تقسیم کیے گئے اور شہدا کی درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔ ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد اور ایس ڈی پی او ظفر خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈی پی اوعبدالحئی خان نے پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی جانوں کو نذرانہ دے کر ملک کو دہشت گردی سے پاک کیا اور عوام کو سکھ اور چین کی زندگی گزارنے کی راہیں ہموار کردی۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا پولیس کی تاریخ قربانیوں اور شہادتوں سے عبارت ہے جس کے جوانوں اور افسران نے دنیا کی سب سے قیمتی چیز اپنی جان کو ملک وقوم پر نچھاور کردیا۔ انہوں نے شہادت کا رتبہ بیان کرتے ہوئے کہاکہ اللہ نے شہید کو مردہ نہیں بلکہ زندہ قرار دے دیا ہے جن کو اللہ کے ہاں سے رزق فراہم ہوتی ہے۔ انہوں نے موقع پر موجود شہداء کے ورثا ء کو یقین دلایا کہ پولیس فورس ان کے پشت پہ کھڑی ہے اور ان کے تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



