پشاور سے سامان لانے والی ٹرک گہتک دنین کے مقام پر بریک فیل ہونے کی وجہ سے دریا کے قریب کھائی میں گرگئی

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال مل) ہفتے کے روز چترال شہر میں گہتک گاؤں میں واقع گورنمنٹ گرلز کالج کے سامنے پشاور سے سامان لانے والی ٹرک نمبر 2614 c پشا ور بریک فیل ہونے کی وجہ سے دریا کے قریب کھائی میں گرگئی جس میں ڈرائیور حاجی نواز سکنہ دیر بالا معجزانہ طور پر بچ گئے اور انہیں معمولی چوٹیں لگ گئیں۔ ٹرک سامان سے بھرا ہوا تھا جن میں سامان کراکری، کریانہ اور سرل فارماسوٹیکل کمپنی کے ادویات شامل تھے۔ ٹرک میں موجو د سامان ادویات سمیت ٹوٹ پھوٹ اور مکمل طور پر خراب ہو گئے۔