چترال کے قریبی گاؤں گولین گول رابطہ دوسرے دن بھی ضلعے کے دیگر حصوں سے کٹا رہا جوکہ پیر کی صبح گلیشائی جھیل کے پھٹ جانے کی وجہ سے سیلاب برد ہوا تھا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) چترال کے قریبی گاؤں گولین گول رابطہ دوسرے دن بھی ضلعے کے دیگر حصوں سے کٹا رہا جوکہ پیر کی صبح گلیشائی جھیل کے پھٹ جانے کی وجہ سے سیلاب برد ہوا تھا اور کئی پلوں کے ٹوٹ جانے اور سڑک سیلاب میں بہہ جانے کی وجہ سے وادی کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ چترال کی ضلعی انتظامیہ پلوں کو پید ل کیلئے کھولنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اے سی چترال عبدالولی خان نے گولین گول سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیاکہ بدھ کے روز تک پیدل رابطہ بحال کیا جائے گا۔ دریں اثناء ضلعے کے دیگر حصوں میں بھی متعدد مقامات پر سیلاب آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں دنین گول اور ارندو کا علاقہ شامل ہیں۔ دمیل سے لے کر ارندو تک موسلادھار بارش کے نتیجے میں سیلاب سے ارندو روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہے۔