چترال پولیس نے منگل کے روز گولین وادی میں واقع ایک بجلی گھر کے احاطے میں کاشت کردہ پوست کی فصل کو تلف کرنے کے ساتھ کاشت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) چترال پولیس نے منگل کے روز گولین وادی میں واقع ایک بجلی گھر کے احاطے میں کاشت کردہ پوست کی فصل کو تلف کرنے کے ساتھ کاشت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جوکہ بجلی گھر کا ملازم بتایاجاتا ہے۔ ایس ایچ او کوغوزی شمشیر الٰہی نے بتایاکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ گولین میں ایک بجلی گھر کے احاطے کے اندر پوست کاشت کرنے کی خبر موصول ہوئی جس کی تصدیق کرانے کے بعد انہوں نے احاطے پر چھاپہ مارا اور ایک بڑے رقبے پر پوست کی فصل کو تلف کردیا جوکہ سبزی اور پھولوں کی کور میں کاشت کئے گئے تھے تاکہ عام لوگوں کو نظر نہ آسکے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی گھر کے ٹیکنیشن محمد احسان ساکن برموغ گولین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف نارکاٹکس کنٹرول کے دفعات کے تحت مقدمہ دائر کردیا گیا ہے جبکہ ان کے کاشت کردہ پوست سے خام چرس کی مقدار 6.30کلوگرام برامد ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ ڈی پی او چترال وسیم ریاض خان کی طرف سے منشیات کے خلاف مکمل طور پر عدم برداشت کے اصول پر عمل پیر اہوتے انہوں نے چرس اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی جاری ہے۔