چترال (نمائندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال چترال میں ڈیالیسز مشین گزشتہ سال اگست سے خراب ہونے کی بنا پر گردے کے مریضوں کو سخت تکلیف کا سامنا ہے جنہیں گردوں کی صفائی کے لئے پشاور کا سفر کرنا پڑتا ہے جس میں 25ہزار روپے کا خرچ آنے کی وجہ سے کئی نادار مریض بغیر علاج کے ایڑیاں رگڑ رگڑ کے جان دے دی اور کئی قابل رحم حالت میں ہیں۔ چترال ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے گردے کے ایک مریض سیف الاسلام نے چترال پریس کلب میں صحافیوں کو بتایاکہ گزشتہ سال ہسپتال کی مشین خراب ہونے کے بعد متعدد مرتبہ پشاور جاکر ڈیالیسز کرائی لیکن مہینے میں دو دفعہ یہ بھاری اخراجات برداشت کرنے ان کے بس کی بات نہیں جس کی وجہ سے ان کے گردے اب ناکارہ ہونے کے قریب ہیں۔ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شمیم نے ڈایالیسز مشین کی خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اس میں چار لاکھ روپے مالیت کی ایک سپیر پارٹ خراب ہے جس کی رپورٹ بالائی حکام کو کردی گئی تھی۔جماعت اسلامی یوتھ کے صدر وجیہ الدین نے اس بات پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف پی ٹی آئی حکومت ہیلتھ سیکٹر میں انقلابی اقدامات کا دعویدار ہے تو دوسری طرف عملی میدان میں صورت حال ناگفتہ بہہ ہے جس کا اندازہ ضلعے میں گردوں کے مریضوں کے لئے واحد سہولت کی ایک سال سے مسلسل خرابی ہے جس کے لئے حکومت کے پاس چار لاکھ روپے کی حقیر رقم بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صرف ڈیالیسز کے لئے مریض کو پشاور کے ہپسپتال بھیجنا اس حکومت کے لئے شدید بدنامی کا باعث اور اس کے قول اور فعل میں واضح تضاد کی نشاندہی کرتی ہے اور چترال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں بنیادی سہولیات کاشدید فقدان انصاف صحت کارڈ کے ڈرامے کی قلعی کھول دینے کے لئے کافی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہذب معاشرے میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ڈیالیسز مشین کی ایک سال تک مسلسل خرابی کا معاملہ سامنے آنے پر وزیر صحت مستعفی اور سیکرٹری ہیلتھ کو ڈی۔جی ہیلتھ کے ساتھ فوری طور ملازمت سے معطل کئے جاتے۔ دریں اثناء باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ 2009ء میں خریدا گیا چترال ہسپتال کا ڈیالیسز مشین پرانے ماڈل کا ہے جسے کئی عرصے سے متروک کیا گیا ہے اور اس کے پارٹس بھی آسانی سے دستیاب نہیں ہوتے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



