پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اور تیل کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مندرجہ ذیل پٹرول پمپوں کا دورہ ۔ اے سی، اے اے سی اپر چترال

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایت پر محمد ریاض خان اے سی مستوج و معظم خان اے اے سی مستوج نے پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اور تیل کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مندرجہ ذیل پٹرول پمپوں کا دورہ کیا اور اوگرا کی مطلع شدہ قیمتوں کے مطابق تمام پٹرول پمپ۔ معائنے کے دوران تیل کی قیمتوں میں ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی اضافے سے متعلق کوئی خلاف ورزی نہیں ملی۔ 1. سپر فلنگ اسٹیشن جنالکوچ K2فلنگ اسٹشن کوراغ. 3شیرنی خیل فلنگ اسٹیشن چارون۔ پٹرول پمپوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے۔ تمام پٹرول پمپوں پر بھاری مقدار میں پٹرول اور ڈیزل دستیاب ہے۔ انہوں نے اوگرا کے قواعد کے مطابق مختلف ڈسپینسگ مشینوں کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات کی گج کو بھی چیک کیاگیا۔