چترال لویر میں کورونا وا یئر س کا پہلا کیس رپورٹ ڈی سی چترال لو یر نوید احمد کی تصدیق۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) چترال لویر میں کورونا وا یئر س کا پہلا کیس رپورٹ ڈی سی چترال لو یر نوید احمد اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال ڈاکٹر شمیم کی تصدیق ۔ تفصیلات کے مطابق چترال چیو ڈوک کے رہا یشی شہا ب الدین جن کی عمر 48 برس ہے چند دن پہلے صاحب آباد دیر بالاسے بزرئعہ سبزی ڈاٹسن چترال ایا تھا جنہیں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نے قرانطینہ میں رکھا گیا تھادو دن پہلے ان کو بخار ہونے پر ہسپتال میں داخل کر کے ان کا صعاب سیمپل لیکر ٹیسٹ کے لیے پبلک ہیلتھ لیبارٹری خیبر میڈیکل یو نیورسٹی پشاور بھیجا گیا تھا جو کہ اتوار کے روز پازیٹیو ایا ہے۔ مریض کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایسو لیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔