اسلام آباد(نمائندہ چترال میل) جرنلسٹ فا ؤنڈیشن نے ملک بھر میں 30مارچ2020کو”کورونا وباء“کیخلاف پا ک فو ج،ڈاکٹرز اور دیگر قانون نافذ کر نے والے اداروں کے ہمراہ فر نٹ لا ئن کا کردار ادا کر نے پر صحافیوں اور میڈ یا ورکرز کو خراج تحسین پیش کر نے کیلئے”صحافی تجھے سلام”ڈے منایا۔ ملک بھرسے سیاسی،سماجی،صحافتی،مذہبی شخصیات سمیت مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے صحافیوں کو سلام اور خراج تحسین پیش کیا۔ رکن اسمبلی علی گو ہر، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چو ہدری، سابق وفا قی وزیر شیخ آفتاب، رہنما پی ٹی آئی کنزہ اقتدار،سابق چیئر مین اکادمی ادبیات افتخار حسین عارف، شیر افضل ملک پروگرام آفیسر قائد اعظم لائبریری لا ہو ر،سینئرصحافی حاجی نواز رضا، فو زیہ شاہد، سابق صدر نیشنل پر یس کلب شکیل قرار، سابق سیکرٹری نیشنل پر یس کلب انوررضا،سابق نائب صدر نیشنل پر یس کلب ڈاکٹرسعدیہ کمال،رہنماء پیپلز پارٹی عالمگیرخان،سائیکالوجسٹ ڈاکٹرشازیہ،ڈاکٹر حیدر واجد(پمز)سیاسی رہنما ء جا وید انتظار،رہنماء جماعت اسلامی بلال اظفر عباسی،چیئر مین میڈیا ایکشن فو رس مظہر اقبال،مرکزی صدر سندھ یونین آف جر نلسٹ ایم ارشاد خان، صدر آر آئی یو جے عامر سجادسید،سیکرٹری ایم ڈبلیوں شیخ و حید، صدر ربجا نثار احمد، مر کزی صدر پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک ڈاکٹر با بر افضل، صدر پنجاب ٹیچر یو نین ڈسڑکٹ را ولپنڈی عمران قاضی،جنرل سیکرٹری ایجوکیٹر ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ را ولپنڈی اخیان گل،امیر جماعت اسلامی بہاولپور نصر اللہ خان،جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی حلقہ259جام ضیاالرحمان آرائیں،مرکزی صدر یو تھ اسمبلی ہیو من رائٹس با بر سلیم،چیئر مین یو سی کھنہ ڈاک ملک وسیم ثناء،مائدہ صنم عباسی ایڈووکیٹ، سماجی رہنما سلیم بلوچ،فصیح جمیل ایڈووکیٹ، سماجی رہنما ڈاکٹر احسان ہا شمی، سینئر صحافیوں اصغر علی مبارک، ڈاکٹر ذکر یا(فیصل آباد)راؤخلیل، محمود عباسی، انتظار مہدی، سجاد حیدر ملک،علی رند، رفعت علی قیصر،میڈیا کو آرڈی نیٹر ریسکیو1122 فا روق بٹ،کو آرڈنیٹر جرنلسٹ فا ؤنڈیشن بہاولپور را ئے خالد محمود کھرل،کو آرڈنیٹر جرنلسٹ فا ؤنڈیشن رحیم یا رخان جام اصغر،کو آرڈنیٹر جرنلسٹ فا ؤنڈیشن حاصل پو ر سلمان گل،کو آرڈنیٹر جرنلسٹ فا ؤنڈیشن بھلوال ملک اقبال،کو آرڈنیٹر جرنلسٹ فا ؤنڈیشن بہاولنگر خرم شہزاد،کو آرڈنیٹر جرنلسٹ فا ؤنڈیشن ڈی آئی خان تو قیر زیدی،کو آرڈنیٹر جرنلسٹ فا ؤنڈیشن کنجوانی ملک فا روق،نائب صدر کنجوانی پر یس کلب حمید شفیقی،کو آرڈنیٹرجرنلسٹ فا ؤنڈیشن جھڈو(سندھ عظیم آرائیں)کو آرڈنیٹر جرنلسٹ فا ؤنڈیشن جھنگ شفقت سیال،کو آرڈنیٹرجرنلسٹ فا ؤنڈیشن چترال کمال عبدالجمیل،کو آرڈینیٹر جرنلسٹ فا ؤنڈیشن ملتان،کو آرڈنیٹر جرنلسٹ فا ؤنڈیشن لا ہور،کو آرڈنیٹر جرنلسٹ فا ؤنڈیشن پشاور،کو آرڈنیٹرجرنلسٹ فا ؤنڈیشن آزاد کشمیر،کو آرڈنیٹرجرنلسٹ فا ؤنڈیشن سوات،کو آرڈنیٹر جرنلسٹ فا ؤنڈیشن سرگودہا سمیت اہم شخصیات نے صحافیوں، میڈیا ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا اور ٹیم جرنلسٹ فا ؤنڈیشن پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔
ضلع دیر اپر کے سنیئر صحافی اور پریس کلب کے سابق صدر سید زاہد جان نے سلام صحافی ڈے منانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے صحافیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، انہوں نے جرنلسٹ فاؤنڈیشن کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے اپنی طرف سے ہر قسم تعاؤن کا یقین دلایا۔
چترال سے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے اپنے پیغام میں کہا کہ میڈیا کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، صحافی اور میڈیا ورکر موجودہ حالات میں تمام تر مشکلات کے باوجود اپنی ذمہ داریاں مثبت انداز میں ادا کر رہے ہیں۔
چترال میں جرنلسٹ فاؤنڈیشن کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن، جمعیت علماء اسلام چترال لوئر کے امیر مولانا عبدالرحمن، سنیئر نائب امیر قاری جمال عبدالناصر، ضلع اپر چترال کے امیر مولانا فتح الباری نے موجودہ حالات میں صحافی برادری کی خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کا یہ اہم طبقہ تمام تر مشکلات اور تکالیف کے باوجود اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پیش کر رہی ہے جو کہ لائق تحسین ہے۔
ہدیت الہادی کے مرکزی چیئر مین رضیت با اللہ نے صحافی تجھے سلام ڈے منانے پر جرنلسٹ فاؤنڈیشن کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہم صحافی برادی کی خدمات کے معترف ہیں۔ اپر چترال کی سب سے بڑی عوامی تنظیم تحریک حقوق عوام کے ترجمان محمد پرویز لال نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



