چترال کے ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس میں اڈیٹرز کا قلم چھوڑ ہڑتال پیر کے روز بھی جاری رہا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترل میل) چترال کے ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس میں اڈیٹرز کا قلم چھوڑ ہڑتال پیر کے روز بھی جاری رہا۔ جس کی وجہ سے پنشن کی حصول اور دیگر کا موں میں ملا زمین کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ اس موقع پر اڈیٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالقادر نے میڈیا کو بتایاکہ ایسوسی ایشن کے چار ٹر آف ڈیمانڈ میں پے اینڈ الاونسز کے امتیازی سلوک کو ختم کرنے، گریڈ ایک سے لے کر گریڈ 18تک لے لئے ٹائم اسکیل پروموشن کی پالیسی بنانا، التوا میں پڑے ہوئے ڈی پی سی پر پروموشن کرانا اور اے جی پی آر اور اے جیز کی حیثیت کو برقرار رکھنا شامل ہیں۔ انہوں نے چارٹر کے مزید نکات بیان کرتے ہوئے کہاکہ ایف بی آر کے طرز پر اپ گریڈیشن کرنا، گریڈ ایک سے لے کر 16تک کے پروموشن کے اختیارات اکاونٹنٹ جنرل کی سطح پر واپس لانا اور سیلیکشن پروموشن بھی مطالبات میں شامل ہیں۔ اس موقع پر صدر عبدالقادر نے کہاکہ جب تک مطالبات کو منظور نہ کئے جاتے، تمام اڈیٹرز ہڑتال جاری رکھیں گے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کے ٹریژری آفس کے ملازمین کے تبادلے پر بھی تشویش کا ا ظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس سے دفتری نظام درست ہونے کے بجائے خراب ہونے کا اندیشہ ہے کیونکہ مقامی افراد ہی مقامی حالات میں بہتر انداز میں ڈیوٹی سرانجام دے سکتے ہیں۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈینیشن کمیٹی کے صدر امیر الملک بھی اس موقع پر اڈیٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان کی تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہیں اور چترال کے ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس کے مقا می ملازمین کی دوسرے اضلاع میں تبادلے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔