چترال(بشیر حسین آزاد)جمعیت طلباء اسلام ضلع لوئر چترال کے زیر اہتمام طلبہ کنونشن ٹاون ہال چترال میں منعقد ہوا۔کنونشن سے جمعیت علماء اسلام کے سینئر نائب امیر قاری جمال عبدالناصر، سابق سینئر نائب صدر جمعیت طلباء اسلام صوبہ کے پی کے حافظ اظہر اقبال، عبدالحلیم صدر جے ٹی آئی چترال اور اسدالرحمان ڈپٹی سیکرٹری جے ٹی آئی چترال نے خطاب کیا جبکہ اسٹیج کے فرائض کرم الہی ڈپٹی سیکرٹری دوئم نے انجام دیا
عبدالناصر نائب صدر جے ٹی آئی چترال نے قرارداد پیش کیا اس قرارداد کے زریعے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت گرلز ڈگری کالج دروش میں آسامیوں کی سیکشن کرکے کلاسوں کا باقاعدہ آغاز کرے۔ قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ گرلز ڈگری کالج چترال اور بوائز ڈگری کالج کے طلبہ و طالبات کیلئے مزید بسوں کی منظوری دے۔ایک اور قرارداد میں بوائز ڈگری کالج چترال میں زیر تعمیر مسجد کیلئے صوبائی حکومت سے فنڈ کا مطالبہ کیا گیا اور چترال میں مستقل طور پر بورڈ کے قیام کا بھی مطالبہ کیا گیا
کنونشن میں یونیورسٹی آف چترال، ڈگری کالج چترال و دیگر کالجز اور مدارس کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کیں۔مولانا سمیع الحق کے دعاء کلام سے کنونشن اختتام پزیر ہوا۔آخر میں طلباء کیلئے ریفرشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا تھا
تازہ ترین
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔شراکت داری اور تر قی
- ہومپولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔پرستان قبل از اسلا م
- تعلیمیونیورسٹی آف چترال کی طرف سے بی ایس پروگرام کی فیسوں میں 57فیصد اضافے کے خلاف طلباء وطالبات سراپا احتجاج بن کر اسے انتہائی ظالمانہ قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں غربت اور بے روزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے
- ہوممادری زبانوں کے تحفظ اور ترقی کیلئے کام کرنے والا ادارہ فورم فار لینگویج انشیٹیوز کے زیر انتظام چترال میں ایک کثیراللسانی مہرکہ منعقد ہوا۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔ما ضی کا پشاور
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی