چترال سکاوٹس نے افغانستان کے بدخشان سے 39کلوگرام اعلیٰ کوالٹی ہیروین برامد کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے گرم چشمہ کے تین باشندوں کو گرفتار کر لیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (فخرعالم) چترال سکاوٹس نے افغانستان کے بدخشان سے 39کلوگرام اعلیٰ کوالٹی ہیروین برامد کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گرم چشمہ کے تین باشندوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق چترال سکاوٹس کے گبور میں زیدک چیک پوسٹ پر تعینات جوانون نے گرم چشمہ کے تین باشندوں افضل امان ولد افضل خان ساکنہ گفتی اور برزین کے صلاح الدین ولد حکیم خان اور صاحب نادر ولد عبدالقیوم ساکنہ گفتی کے سامان سے ہیروین برامد کرلی۔ چترال کے علاقے میں برامد ہونے والی ہیروین کی اب تک سب سے بڑی مقدار بتائی جاتی ہے جن کی مالیت کروڑوں روپے میں بتا ئی جاتی ہے۔ مزید قانونی کاروائی کے لئے ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ دریں اثناء پاک افغان بارڈر پر افغان علاقوں سے دراندازی کی موثر روک تھام کے ساتھ ساتھ چترال سکاوٹس نے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کو روکنے کے لئے ہر دم چوکس ہے اور اہم کردار کا حامل رہا ہے۔