کوشٹ، افغان مہاجر اور اور مقامی شخص کے درمیان تکرار، مہاجر زخمی، مقامی شخص مردہ پایا گیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)اپر چترال کے کوشٹ کے گاؤں سندراغ کے مقا م پر پیر اور منگل کی درمیانی رات سندراغ بازار میں بیکری کے مالک افغان مہاجر اور مقامی نوجوان کے درمیان تکرار کے دوران افغان مہاجر کو چاقو کے زخم آئے جبکہ مقامی باشندہ امتیاز عرف گورو بعدازاں اپنے گھر کے قریب مردہ حالت میں پائے گئے۔ اس بارے میں مزید تفصیلات معلوم نہ ہوسکے کیونکہ ٹیلی فون پر بار بار کوشش کے باوجود مقامی پولیس نے واقعے کے بارے میں تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔