خیبر پختونخوا پبلک سروس کمشن نے نائب تحصیلدار کی پوسٹ کے لئے مقابلے کے امتحان کے شیڈول کا اعلان کردیا

Print Friendly, PDF & Email

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمشن نے نائب تحصیلدار کی پوسٹ کے لئے مقابلے کے امتحان کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے تفصیلات کے مطابق مذکورہ امتحانات پشاور کے مختلف مراکز میں 16 مارچ سے 20 مارچ 2020 تک صبح کے اوقات میں منعقد ہونگے امتحانی مراکز اور رولنمبرز کی تفصیلات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹwww.kppsc.gov.pk پر اپ لوڈ کردی گئی ہیں امیدواران اپنے تحریری امتحان کے انعقاد سے بہت پہلے مذکورہ ویب سائٹ پر اپنے رول نمبر امتحانی مراکز کے ساتھ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں کسی امیدوار کو انفرادی طور پر داخلہ لیٹر/ رولنمبر سلپ جاری نہیں کی جائے گی اگرکسی امیدوار کو اپنے امتحان سے متعلق ویب سائٹ، ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے معلومات موصول نہ ہوں تو وہ امتحان کے انعقاد سے پہلے دفتری ایام /اوقات کار کے دوران کمیشن کے ٹیلی فون نمبرز:۔
091-9212976, 091-9214131-091-9212897,091-9213563 پررابطہ کرسکتے ہیں۔ امتحانی ہال میں موبائل فون یا دیگر الیکٹرانک آلات لے جانا سختی سے منع ہے اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا.