چترال (نما یندہ چترال میل)ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر(DHDC)چترال کے زیر اہتمام پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈیمی (PHSA) پشاورکی تعاون سے ڈی ایچ ڈی سی آفیس چترال میں ڈی ڈی اوز کے لئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقادکیاگیا۔ورکشاپ میں چترال کے بھرکے ڈی ڈی اوز،ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال کے ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ورکشاپ میں جنرل فائنانشل مینجمنٹ رول،رول مینجمنٹ،ریسوس آف مینجمنٹ ایکٹ1973،پروکیورمنٹ،اپائمنٹ پروموش،ٹرانسفر اوردیگرموضوعات پر پروگرام سہولت کارسابق ڈی ایچ اوچترال ڈاکٹراسراراللہ،سابق ڈسٹرکٹ فنانس افیسر چترال افسرعلی نے تفصیل سے روشنی ڈالی۔اختتامی پروگرام کے مہمان خصوصی ڈی ایچ اواپرچترال ڈاکٹرحیدرالملک نے کہاکہ چترال جیسے پسماندہ علاقوں میں اس طرح کے تربیتی ورکشاپ کی اشدضرورت ہے اس ورکشاپ سے سیکھنے کوہمیں بہت کچھ ملا۔انہوں نے کہاکہ اپرچترال میں نئی سیٹ اب کیلئے اس طرح کے ورکشاپ بہت ضروری ہے اور لوئراسٹاف کے لئے بھی اس طرح کے ٹریننگ کی ضرورت ہے تاکہ تسلی بخش طریقے اپنے فرئض منصبی انجام دیں سکیں۔ اگر وہ اپنے ہر منصب کے ساتھ منصفانہ برتاؤ رکھے گا، یعنی وہ ہر منصب میں اپنی قائدانہ اور منتظمانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گا تو اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ اپنے سے وابستہ توقعات پر پورا اْترے گا۔اس موقع پر ڈی ایچ اولوئرچترال ڈاکٹرمجیب الرحمن،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال ڈاکٹرششمیم،ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال دروش ڈاکٹر ضیاء الملک ،ڈپٹی ڈائریکٹرڈی ایچ ڈی سی چترال ڈاکٹرارشاد احمد،شاکرالدین اوردیگرنے شراکاء ورکشاپ سے خطاب کیے۔پروگرام کے اخرمیں مہمان خصوصی اوردیگرسینئرڈاکٹرزنے شرکائے ورکشاپ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔۔۔۔”ہمارے ہاں خدمت کا صلہ“۔۔۔۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے