چترال (نمائندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال جاوید الرحمن نے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ارشاد مکرر کو چترال میں کرونا وائرس کی آمد کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے غلط خبر پھیلانے اور خوف ہراس پیدا کرنے پر گرفتاری کا حکم دے دیا جسے ماتحت عدالت نے قبل از گرفتاری ضمانت دے دی تھی۔ چترال پولیس نے ان کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعہ 505اور ٹیلی گراف ایکٹ کے دفعہ 25کے تحت مقدمہ دائر کیا تھا جس نے گزشتہ دنوں دروش کے قریب ایک پاؤر پراجیکٹ میں کام کرنے والے ایک چینی باشندے کو پیٹ میں درد ہونے پر ہسپتال میں داخل کرنے پر فیس بک کے ذریعے افواہ پھیلائی تھی کہ اس چینی باشندے میں کرونا وائر س موجودہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے لکھا ہے کہ ملزم کے خلاف کیس کسی بد دیانتی کی بنا پر درج نہیں ہوئی ہے لہٰذا ان کی قبل از ضمانت گرفتاری کو منسوخ کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا حکم دیا جاتا ہے۔ عدالت کی طرف سے حکم جاری ہونے پر چترال پولیس کے تھانہ دروش کے عملے نے انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے دروش منتقل کردیا۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



