کالاش قبئیلے کے معروف شخصیت ولی خان نے اپنے تین بیٹوں اور بیوی سمیت اسلام قبول کر لیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) کالاش قبئیلے کے معروف شخصیت ولی خان نے اپنے تین بیٹوں اور بیوی سمیت اسلام قبول کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چترال کے کالاش ویلی بمبو رئیت کرا کاڑ کے رہایشی اور معروف شخصیت استاد ولی خان نے اپنے تین بیٹوں سردار ایوب،گو ہر ایوب،ذیشان ایوب اور بیوی سمیت اسلام قبول کر لیا ۔ چترال میل سے گفتکو کر تے ہو ئے نو مسلم استاد ولی خان نے کہا کہ ا نہو ں نے اسلام کو با قا عدہ مطالعہ کے بعد مشرف بہ اسلام ہوا ہے اور میر ے تینو ں بیٹے اور بیوی بھی اپنی مرضی سے اسلام قبول کر لئے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ اللہ کی مہربانی ہے کہ انہوں نے ہمیں توفیق عطاء فر مائی۔ولی خان کے والد بھی انتقال سے چند دن پہلے مسلمان ہو کر وفات پا گئے تھے۔ ولی خان کالاش وئیلی کے ایک سر کاری سکول میں سی ٹی استاد ہے۔