چترال(نمائندہ چترال میل) کنٹرولرامتحانات یونیورسٹی آف چترال کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق جامعہ چترال نے بی اے /بی ایس سی کے امتحانات برائے سال 2020کیلئے داخلوں کا اعلان کردیاہے۔ شیڈول کے مطابق نارمل فیس کے ساتھ 20مارچ 2020تک داخلے لئے جاسکتے ہیں جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ یکم اپریل اور دوہری فیس کے ساتھ 15اپریل 2020تک داخلے لئے جاسکتے ہیں۔ دورِجدید کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ نظام کے تحت داخلے آن لائن ہی کئے جاسکتے ہیں۔ جس کیلئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ https://admission.uoch.edu.pk/ پر سہولت میسر ہے۔ امیدوار اپنا ڈیٹا جب مکمل کرے گا تو خودکار نظام کے تحت فارم سامنے آئیگا۔جسکا پرنٹ نکالنے کے بعدمنظورشدہ بورڈسے انٹرمیڈیٹ پاس یا مساوی تعلیم کی ڈی ایم سی /سرٹیفیکٹ کی مصدقہ نقول، دو عدد مصدقہ تصاویر، قومی شناختی یا ڈومیسائل کی مصدقہ نقول اور اصل بنک رسید کے ساتھ یونیورسٹی کے شعبہٗ امتحانات کو ارسال کرناہوگا۔ داخلہ فیس خیبر بنک کے چیوپل دنین برانچ چترال اور دروش برانچ میں جمع کئے جاسکتے ہیں۔(درخواستیں تب ہی کنفرم کی جائیں گی جب فارم کی ہارڈکاپی درج بالا دستاویزات کے ساتھ یونیورسٹی کو موصول ہوں گی بصورت دیگرآن لائن درخواست پرکوئی کاروائی نہیں گی اور وہ خودبخود منسوخ ہوجائے گی)۔ جبکہ ریگولرامیدواروں کے فارم متعلقہ کالجوں کوارسال کئے گئے ہیں جنہیں متعلقہ کالجوں کی وساطت سے ہی بھیجنالازمی ہے۔ ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی حالیہ پالیسی کے تحت بحیثیت پرائیویٹ امیدوار بی اے میں داخلہ لینے والوں کیلئے مائیگریشن سرٹیفیکٹ کی ضرورت نہیں ہے۔
تازہ ترین
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ
- ہوملویر چترال کے دروش ٹاؤن کے گاؤں شیشی آزوردام،حفیظ آباد، جزیر دوری میں کئی دنوں کی مسلسل بارش کی وجہ سے زمین سرک گئی جس کے نتیجے میں تین گھر وں سمیت ایک جامع مسجد مکمل طور پر مٹی تلے دب گئے
- ہومبارش کی وجہ سے مزید تین دن سکول بند رہیں گے۔ نوٹیفیکیشن جاری
- ہومچترال کے طول وعرض میں گزشتہ 24گھنٹو ں سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر دو افراد جان بحق ہوگئے اور کئی گھرمنہدم ہوگئے
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”شاہ خرچیاں سلامت ہیں”
- ہومافتخار شاہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال لوئر تعینات
- ہومجامعہ اسلامیہ بکرآباد چترال میں جلسہ دستار بندی و تقسیم انعامات کے پروگرام کا انعقاد
- ہومچترال کے معروف صوفی شاعر عبدالغنی خان المعروف دول ماما کو اتوار کے روز ان کے آبائی قبرستان گمبد بروز میں سپرد خاک کیا گیا
- ہوماظہار تشکر ۔۔ ہم ان تمام عزیز و اقارب،دوستوں اور بہی خواہوں کے شکر گزار ہیں۔۔حاجی سید احمد بمبوریت و فیملی
- ہوماپر اور لویر چترال کے اضلاع میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے جن میں ساجد اللہ ایڈوکیٹ لویر چترال اور گل مراد خان ایڈوکیٹ اپر چترال کے صدر منتخب ہوگئے