چترال (نما یندہ چترال میل)حکومت نے محکمہ صحت چترال میں درجہ چہارم ملازمین کی بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کی انکوائری اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی ہدایات جاری کردیں‘یہ ہدایات منگل کے روز وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ اور پی ٹی آئی چترال کے سابق صدر عبداللطیف کی صوبائی سیکرٹری ہیلتھ سے ملاقات کے بعد جاری کی گئیں،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے حالیہ دنوں میں درجہ چہارم کی آسامیوں پر بھرتیاں کی تھیں جن کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جارہا تھا‘ اس حوالے سے پی تی آئی کی ضلعی قیادت نے تفصیلات معلوم کرنے کے بعدبے قاعدگیوں پر صوبائی حکومت کو حقائق سے آگا کرنے کا فیصلہ کیا اور سیکرٹری ہیلتھ سے ملاقات میں تحریری طور پر اس حوالے سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔ وزیر زادہ اور عبدالطیف نے موقف اختیار کیا کہ یہ بھرتیاں میرٹ کے خلاف کی گئی ہیں اور حقداروں کا حق مارا گیا ہے جس پر سیکرٹری ہیلتھ نے انہیں پوری یقین دہانی کرائی کہ اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائیگی سیکرٹری صحت نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ کہ تمام بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر ہو نگی وفد نے سیکرٹری ہیلتھ کو بتایا کہ مذکورہ بھرتیوں میں درجہ چہارم کے ملازمین کو مقامی سطح پر بھرتی کرنے کی پالیسی کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا اور ڈی ایچ او آفس کے ملازمین کی ملی بھگت سے غیر مقامی افراد کو مختلف جگہوں پر تعینات کیا گیا جس سے نہ صرف انصاف کا عمل متاثر ہوا بلکہ صوبائی حکومت اور مقامی پارٹی قیادت کو بھی بدنام کرنے کی کو شش کی گئی ہے‘ ملاقات میں وفد نے صوبائی سیکرٹری صحت کو مطلع کیا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے سرکاری محکموں میں عدم مداخلت کی پالیسی اپنائی جس کی وجہ سے متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے اس کاغلط فائدہ اٹھایا اور بھرتیوں میں میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی گئیں صوبائی سیکرٹری ہیلتھ نے ڈائریکٹر جنرل صحت کو ہدایات جاری کی کہ پی ٹی آئی کی طرف سے دی گئی عرض داشت کو جاری انکوائری کا حصہ بنایا جائے اور مرتکب افراد کیخلاف تادیبی کاروائی کی جائے۔
تازہ ترین
- ہومحالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے چترال سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غزالہ انجم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہالیان چترال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
- ہومحالیہ بارش اور برفبار ی کے نتیجے میں عوامی مشکلات کے بارے میں پارٹی کی ہائی کمان سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ ۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ
- ہوملویر چترال کے دروش ٹاؤن کے گاؤں شیشی آزوردام،حفیظ آباد، جزیر دوری میں کئی دنوں کی مسلسل بارش کی وجہ سے زمین سرک گئی جس کے نتیجے میں تین گھر وں سمیت ایک جامع مسجد مکمل طور پر مٹی تلے دب گئے
- ہومبارش کی وجہ سے مزید تین دن سکول بند رہیں گے۔ نوٹیفیکیشن جاری
- ہومچترال کے طول وعرض میں گزشتہ 24گھنٹو ں سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر دو افراد جان بحق ہوگئے اور کئی گھرمنہدم ہوگئے
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”شاہ خرچیاں سلامت ہیں”
- ہومافتخار شاہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال لوئر تعینات
- ہومجامعہ اسلامیہ بکرآباد چترال میں جلسہ دستار بندی و تقسیم انعامات کے پروگرام کا انعقاد
- ہومچترال کے معروف صوفی شاعر عبدالغنی خان المعروف دول ماما کو اتوار کے روز ان کے آبائی قبرستان گمبد بروز میں سپرد خاک کیا گیا