تورکہو روڈ استارو شوچ کے مقام سے استارو پل تک انتہائی خطرناک حالات سے دوچار ھے۔مولانا حافظ الرحمن

Print Friendly, PDF & Email

چترال اپر(نما یندہ چترال میل) مولانا حافظ الرحمن ضلعی سالار جمعیت علماء اسلام اپر چترال نے کہا ہے کہ تورکہو روڈ استارو شوچ کے مقام سے استارو پل تک انتہائی خطرناک حالات سے دوچار ھے۔لوگ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ موت سے دوچار ھوکر مجبوری کی حالت میں سفر کررھے ھیں۔ انہو ں نے ایکسین ورکس اینڈ سر وسز سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد مزکورہ روڈ میں سے برف کی صفائی کر کے سڑک کو قابل استعمال بنا یا جائے ورنہ کسی بھی حادثے کی صورت میں عوام تورکھو آپکے خلاف میدان میں اترنے سے دریغ نہیں کریں گے اور یہ عوام تورکہو کا متفقہ فیصلہ ھے۔