لواری ٹنل کےلئے نیا شیڈول جاری۔ رات 10سے صبح 4تک لواری ٹنل ہر قسم کی ٹریفک کےلئے بند رہے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) لواری ٹنل ایریے میں حالیہ شدید برفباری کی وجہ سے مسافروں کو درپیش مشکلات کم کرنے اور کسی بھی قسم کی جانی نقصان سے بچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ لوئر چترال نے لواری ٹنل کیلئے نیا شیڈول جاری کر دیاہے۔ جس کے مطابق ہلکی ٹریفک کیلئے لواری ٹنل صبح 4 بجے سے شام 6 بجے تک کھلی رہے گی۔ جبکہ شام 6 بجے سے رات 10 بجیتک بھاری ٹریفک جاری رہے گی۔ رات 10 بجے سے صبح 4 بجے تک لواری ٹنل ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔