چترال (ارشاد اللہ شاد سے) خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکاخیل نے نئے سال 2020کے آغاز پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ 31دسمبر 2019کا آخری سورج غروب ہوگیا اور نیا سال 2020نئی خوشیوں اور نئی خواہشوں کے ساتھ طلوع ہوگیا۔ سوچنے کی بات یہ نہیں کہ آنے والے نئے سال میں ہم کیا کریں گے بلکہ سوچنے کی بات یہ ہے کہ ہم نے گزرے ہوئے سال میں کیا کیا؟ کیا کھویا؟ کیا پایا؟ کسی غریب کی مدد کی؟ حقوق العباد کا خیال رکھا؟ عبادت میں کوتاہی تو نہیں کی؟ کسی کا دل تو نہیں دکھایا؟ ماں باپ کی خدمت کی؟ کتنے اچھے کام کئے؟ وغیرہ۔اگر ان سب سوالات کا جواب ہاں میں ہے تو اس نئے سال میں یہ سب کچھ کرنا ہوگا۔ اگر نہیں ہے تو نئے سال میں ہمیں اپنی ان غلطیوں کو سدھارنا ہوگا اور اپنی غلطیوں کی توبہ کرکے اچھے اور نیک کام کرنے ہونگے۔انہوں نے نئے سال کی آمد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال 2020پاکستان سمیت پوری دنیا میں امن اور سلامتی کا سال ہو، پاکستان میں غربت، مہنگائی،بے روزگاری اور جہالت کا خاتمہ ہواور ہر طرف امن ہی امن ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو نئے سال پر نئے نئے اور اچھے اچھے کام کرنے چایئے اور خاص کر پاکستان کی بہتری، تعمیر و ترقی اور اچھائی کیلئے نیکی کے فروغ اور برائی کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرنے چاہئے۔بہتر تو یہ ہے کہ نئے سال کی خوشی کے ساتھ اسے سال گزشتہ کے احتساب کے طور پر منایا جائے تاکہ معلوم ہو کہ کیا کھویا؟ کیا پایا؟۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ والسلام
تازہ ترین
- ہومچترال میں ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے چترال کو پچاس سال مزید ٹیکس سے مثتثنی قرار دینے کا مطالبہ۔ پریس کانفرنس
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔”تعلیم کے دورازے اور غریب“..
- ہوممالاکنڈ ڈویژن میں مجوزہ ٹیکسوں کے نفاذ کے حوالے سے گورنر خیبر پختونخواہ نے اجلاس طلب کر لیا ہے۔ انجنئیر فضل ربی جان صدر پی پی پی
- ہومانتقال پرملال۔۔مفتاح الدین (المفتاح مڈیسن اسٹور اتالیق بازار چترال)ساکن زرگراندہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
- ہومڈھائی ہزار سال قدیم کالاش فیسٹول جو شی (چلم جوشٹ) ڈھول کی تھاپ پر نوجوان مردو خواتین کی گلے میں باہیں ڈال کر رقص،سریلی گیتوں اور اپنی رنگینیوں کے ساتھ کالاش ویلی بمبوریت کے مرکزی مقام بتریک میں اختتام پذیر ہوا
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- ہومہزاروں سال قدیم کالاش تہوار “چلم جوشٹ ” پورے جوش و خروش کے ساتھ وادی رمبور کے معروف ڈانسنگ پلیس (چھارسو) گروم میں شروع ہوا۔
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی