چترال (نمائندہ چترال میل) ایم پی اے وزیر زادہ کی کوششوں سے خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایک قرارداد منظور کردی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فرنٹئیر کنسٹبلری میں ضلع چترال میں تین الگ تھلگ وادیوں میں رہائش پذیر کالاش قومیت اور ان وادیوں کی سرحدو میں رہنے والے شیخ قبیلے کے لئے الگ الگ پلاٹون دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایم پی اے وزیر زادہ خان، ہدایت الرحمن، محمود جان خان، شاہ داد خان، اکرم خان درانی اور دوسروں کے دستخطوں سے پیش کردہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ان قومیتوں کو الگ پلاٹوں دینے سے ان کی احساس محرومی کا ازالہ ہوجائے گا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس وقت فرنٹئیر کنسٹبلری میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کوئی بھرتی نہیں ہوسکتے کیونکہ اس فورس میں بھرتی کے لئے سنی اور اسماعیلی کے پلاٹون علیحدہ ہیں اور کالاش ان دونوں کٹیگریوں میں کسی میں نہیں آتا۔ وزیر زادہ نے مقامی میڈیا سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کالاش اور شیخ قبیلے اس وقت بے روزگاری کے شدید مسائل سے دوچار ہیں اور ایف سی میں الگ پلاٹون مل جانے سے ان کو روزگار کے مواقع فراہم ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنے وطن عزیز کی خدمت کا موقع بھی مل جائے گا۔ انہوں نے قرارد اد کی حمایت کرنے پر تمام ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



