دروش(نمائندہ چترال میل) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمن نے ہفتے کے روز چترال کا مختصر دورہ کیا۔ مولانا عطاء الرحمن نے جمعیت علماء اسلام کے سابق امیر مولانا سعیداللہ کی وفات پر تعزیت کے لئے ہفتے کے روز چترال کا دورہ کیا۔ انہوں نے مولانا سعیداللہ مرحوم کے فرزند مولانا نقیب اللہ رازی کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں مولانا عطاء الرحمن نے مدرسہ قاسم العلوم درو ش میں مولانا سعید اللہ مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے لئے مولانا سعید اللہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اکابرین کی محنت اور قربانیوں کی بدولت جمعیت علماء اسلام ایک مضبوط قوت بن چکی ہے۔
اس موقع پر جے یو آئی چترال کے امیر مولانا عبدالرحمن اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
بعد ازاں مولانا عطاء الرحمن نے کیٹیگری ڈی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دروش کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹرز کی عدم دستیابی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے صوبائی حکومت کی نااہلی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سینٹ میں اس حوالے سے آواز اٹھائینگے۔
تازہ ترین
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔شراکت داری اور تر قی
- ہومپولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔پرستان قبل از اسلا م
- تعلیمیونیورسٹی آف چترال کی طرف سے بی ایس پروگرام کی فیسوں میں 57فیصد اضافے کے خلاف طلباء وطالبات سراپا احتجاج بن کر اسے انتہائی ظالمانہ قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں غربت اور بے روزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے
- ہوممادری زبانوں کے تحفظ اور ترقی کیلئے کام کرنے والا ادارہ فورم فار لینگویج انشیٹیوز کے زیر انتظام چترال میں ایک کثیراللسانی مہرکہ منعقد ہوا۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔ما ضی کا پشاور
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی