چترال (نمائندہ چترال میل) کھوار کے نوجوان شاعر جعفر حیات ذوقی کی شاعری کا دوسرا مجموعہ “ہردی پھت ذوقی”کی تقریب رونمائی میں مقالہ نگاروں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیاکہ کھوار شعروشاعری کا مستقبل نہایت تابناک ہے جوکہ ذوقی جیسے نوجوانشعراء کی کاوشوں سے ایک نئی دور میں داخل ہوگئی ہے اور زبان کی سلاست، نزاکت خیال اور روانی سے شاعری کو نئی جہت مل گئی ہے۔ ٹاؤن ہال میں منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیت صفت زرین تھے جبکہ چترال یونیورسٹی کے ڈاکٹر تاج الدین شرر نے صدارت کی اور انجمن ترقی کھوار کے صدر شہزادہ تنویر الملک بھی خصوصی طور پر شامل تھے۔ اس موقع پر محبوب الحق حقی، فریداحمد رضا، زاکر محمد زخمی، محمد جاوید حیات اور محمد نواز رفیع نے کتاب کا تکنیکی اور ادبی پہلوؤں سے جائزہ پیش کیا اور اسے ہر لحاظ سے معیار کے مطابق اور شاعری کے طرز اسلوب اور موضوعات کے لحاظ سے جامع اور مکمل قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ اس سے قبل ذوقی کے “گل یاسمین”کے نام سے اپنے شعری مجموعے کو زیور طبع سے اراستہ کیا تھا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں صفت زرین نے ذوقی کی شاعری کو نوجوان نسل کے لئے مثالی قرا ردیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنے اشعار میں معاشرے کی اصلاح کے لئے درمندی کا اظہار کیا ہے جوکہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے ذوقی کے بڑے بھائی اور متحدہ عرب امارات میں چترالی کمیونٹی کی بہتری کے لئے شبانہ روز محنت کرنے والے معروف سماجی رہنما حاجی محمد ظفر کی علاقے میں بھی ترقیاتی کاموں کے لئے کوششوں پر روشنی ڈالی اور اسے دوسرے کے لئے قابل تقلید قرار دیا۔ جعفر حیات ذوقی نے کتاب کی تیاری اور طباعت میں مختلف ادبی اور سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ چترال پرنٹنگ پریس کے منیجر سیف الرحمن عزیز کا بھی شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین
- ہومانجمن ترقی کھوار چترال کے نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف وفاداری ہفتے کے روز مقامی ٹاؤن ہال میں منعقد ہو ا
- ہومضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقامی ٹاؤن ہال میں پی ٹی آئی کارکنان کا اجلاس منعقد کرنے کی اجازت نہ ملنے پر پارٹی کارکنوں نے دو گھنٹوں تک کچہری روڈ کو احتجاج کے طور پر بند کئے رکھا
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی



