وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کے نرخ 127.14روپے سے کم کرکے نرخ 124.74روپے مقرر، نئے کرایہ نامے تیار۔چترال سے پشاور فلائنگ کوچ کا کرایہ 511روپے مقرر

Print Friendly, PDF & Email

وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کے نرخ 127.14روپے سے کم کرکے نرخ 124.74روپے مقرر کرنے کے بعد صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا پشاور نے صوبے میں مختلف شہروں کے مابین دیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کیلئے فی مسافر فی کلومیٹر نئے کرائے نامے تیار کئے ہیں۔ جس کے تحت فلائنگ کوچز/ منی بسیں 1.40 روپے، اے سی بسیں 1.60 روپے،عام بسیں 1.25 روپے اور لگژری بسیں 1.35 روپے فی کلومیٹر فی مسافر کے حساب سے کرائے وصول کریں گی۔تفصیلات کے مطابق پشاورسے کوہاٹ کیلئے فلائنگ کوچز/ منی بسیں 91 روپے، اے سی بسیں 104 روپے، عام بسیں 81 روپے اور لگژری بسیں 88 روپے فی کلومیٹر فی مسافر کرائے چارج کریں گی۔ اسی طرح پشاورسے بنوں کیلئے فلائنگ کوچز/ منی بسیں 273 روپے، اے سی بسیں 312 روپے، عام بسیں 244 روپے اور لگژری بسیں 263 روپے، پشاورسے ڈی آئی خان کیلئے فلائنگ کوچز/ منی بسیں 470 روپے، اے سی بسیں 538 روپے، عام بسیں 420 روپے اور لگژری بسیں 454 روپے، پشاورسے ہری پور کیلئے فلائنگ کوچز/ منی بسیں 218 روپے، اے سی بسیں 250 روپے، عام بسیں 195 روپے اور لگژری بسیں 211 روپے، پشاورسے ایبٹ آباد کیلئے فلائنگ کوچز/ منی بسیں 270 روپے، اے سی بسیں 309 روپے، عام بسیں 241 روپے اور لگژری بسیں 261 روپے، پشاورسے مانسہرہ کیلئے فلائنگ کوچز/ منی بسیں 304 روپے، اے سی بسیں 345 روپے، عام بسیں 271 روپے اور لگژری بسیں 293 روپے، پشاورسے مردان کیلئے فلائنگ کوچز/ منی بسیں 81 روپے، اے سی بسیں 93 روپے، عام بسیں 72 روپے اور لگژری بسیں 78 روپے، پشاورسے ملاکنڈ کیلئے فلائنگ کوچز/ منی بسیں 165 روپے، اے سی بسیں 189 روپے، عام بسیں 147 روپے اور لگژری بسیں 159 روپے، پشاورسے تیمرگرہ کیلئے فلائنگ کوچز/ منی بسیں 248 روپے، اے سی بسیں 283 روپے، عام بسیں 221 روپے اور لگژری بسیں 221 روپے، پشاورسے مینگورہ کیلئے فلائنگ کوچز/ منی بسیں 241 روپے، اے سی بسیں 275 روپے، عام بسیں 215 روپے اور لگژری بسیں 232 روپے، پشاورسے دیر کیلئے فلائنگ کوچز/ منی بسیں 350 روپے، اے سی بسیں 400 روپے، عام بسیں 312 روپے اور لگژری بسیں 337 روپے،پشاورسے چترال کیلئے فلائنگ کوچز/ منی بسیں 511 روپے، اے سی بسیں 584 روپے، عام بسیں 511 روپے اور لگژری بسیں 494 روپے اور پشاورسے چارسدہ کیلئے فلائنگ کوچز/ منی بسیں 38 روپے، اے سی بسیں 43 روپے، عام بسیں 34 روپے اور لگژری بسیں 36 روپے فی کلومیٹر فی مسافر کرائے چارج کرینگی۔اس کے علاوہ دینی مدارس اور تعلیمی اداروں کے طلباء، نابینا و دیگر معذور افراد اور 60برس سے زائد عمر کے بزرگ افراد کیلئے اصل کرایوں پر پچاس فیصد موجودہ رعایت بھی جاری رہے گی جبکہ ائیر کنڈیشن سسٹم کام نہ کرنے کی صورت میں ڈیلکس سٹیج کیرج بس کا کرایہ وصول کیا جائے گا۔اس امر کا اعلان صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا پشاور کی جانب سے کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔