پشاور (نما یندہ چترال میل)پی ایم ایس گریڈ۔17کی34اسامیوں کیلئے مقابلے کے تحریری امتحان میں آٹھ امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ دو امیدواروں کے نتائج موخر کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پبلک سروس کمشن نے پراونشل مینجمنٹ سروسز (پی ایم ایس) افسران (بی ایس۔17) کی 34آسامیوں کیلئے اشتہار جاری کیا تھا جس کے جواب میں کمشن کو 503درخواستیں موصول ہوئیں۔مذکورہ آسامیوں کیلئے مقابلے کا امتحان 11جون2019تا 14جون2019منعقد کیا گیا جس میں کل 228امیدواروں نے حصہ لیا،ان میں سے آٹھ امیدوار مجوزہ سلیبس پر تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے۔کامیاب امیدوار وں کو میڈیکل چیک اپ اور زبانی امتحان کیلئے مقررہ وقت پر بلایا جائے گا۔دو امیدواروں کے نتائج کو ان کی اہلیت سے متعلق کمشن کے فیصلے تک موخر کر دیا گیا ہے۔پاس نہ ہونے والے امیدواروں کے ڈیٹیل مارک سرٹیفیکیٹس (ڈی ایم سیز) کمشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk پر دیکھے جا سکتے ہیں۔اس امر کا اعلان مشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیا گیا۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



